نئی تاریخ رقم، پاکستان کے سینکڑوں محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

پاکستان نے صحت، تعلیم، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کے 2 فیصد سب سے زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں کی فہرست میں کئی محققین کو شامل کروا لیا ہے۔

اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی سال 2024 کی فہرست کے مطابق پاکستان کی آغا خان یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے متعدد سکالرز فہرست میں شامل ہیں ۔ دیگر میں کومسٹس یونیورسٹی اسلام آباد، بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، قائداعظم یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سمیت دیگر یونیورسٹیوں کے متعدد محققین بھی فہرست میں ہیں۔ مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دوسری طرف اس لسٹ میں پاکستان کے اساتذہ کے ساتھ سابق طلبہ بھی شامل ہیں، شامل محققین کی تحقیق ترقی پذیر دنیا میں صحت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں کی ترقی میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ یہ سالانہ فہرست دنیا کے معتبر عالمی معیار پر مبنی سمجھی جاتی ہے، فہرست میں ڈاکٹر ذوالفقار اے بھٹہ، ڈاکٹر سلیم ایس ویرانی، ڈاکٹر رومینہ اقبال اور ڈاکٹر جے کمار داس سمیت کئی نام شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں