خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے وانا میں کیڈیٹ کالج میں داخل ہونے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ تمام 650 طلبا و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔
جنوبی وزیرستان کے وانا کیڈٹ کالج میں افغان خوارج کے حملے کو سیکیورٹی فورسز نے جامع اور جرأت مندانہ کارروائی کے ذریعے مکمل طور پر ناکام بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وانا کیڈیٹ کالج پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، عمارت میں داخل ہونے والے 4 دہشت گردوں کو کامیاب آپریشن کے بعد ہلاک کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج کی بلڈنگ کو میں بارودی سرنگ کے خطرے کے پیش نظر کلیئرنس کا عمل جاری ہے، کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کے کسی بھی طالبعلم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے کیڈیٹ کالج کے اندر پھنسے تمام 650 طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کیا اور پھر آپریشن کا فائنل راؤنڈ شروع کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک خوارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے- یہ لوگ ٹیلی فون پر مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں، خوارج ایک عمارت میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ کیڈٹس کی رہائش گاہوں سے بہت دور ہے۔
واضح رہے کہ 10 نومبر کو افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی۔ دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ منہدم، قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرأت مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر جہنم واصل کر دیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ معصوم قبائلی بچوں پر حملہ اور دہشت گردوں کا اسلام سے یا پاکستان کی عوام کی خوشحالی سے کوئی تعلق نہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔
کیڈٹس اور اساتذہ کا فوج کو خراج تحسین
تمام کیڈٹس اور اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں اور انہوں نے پاک فوج کی بروقت کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
کیڈٹس کا کہنا ہے کہ میں 12ویں جماعت کا طالب علم ہوں اور وزیرستان کے ایک معمولی خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، پاک فوج نے ہمارے لیے یہ کیڈٹ کالج بنایا تاکہ ہمیں تعلیم، امن اور ترقی کے مواقع مل سکیں، یہ بزدل دہشت گرد ہمیشہ چاہتے تھے کہ وزیرستان کے بچے تعلیم سے محروم رہیں وہ اپنی شیطانی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں مگر آج پھر ناکام ہوئے، اور ہمیشہ ناکام رہیں گے۔
وانا کیڈٹ کالج پر فتنۂ خوارج کا حملہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور قربانیوں کے سامنے ناکام ہو گیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی گیٹ پر خود کش حملے کی اندورونی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا یے کہ کیسے کالج کے گیٹ پر خود کش دھماکہ کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ 10 نومبر کو افغان خوارجیوں نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی دروازہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے دو خوارجیوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کر دیا تھا، معصوم قبائلی بچوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کا نہ اسلام سے کوئی تعلق ہے، نا قبائل سے ،نہ پاکستان کی خوشحالی سے، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔












