اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا چیٹ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایپ سے بات چیت کرکے موسیقی، آڈیو بکس اور پوڈکاسٹس تلاش کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا فیچر روایتی وائس کمانڈز سے مختلف ہے، کیونکہ صارفین اسپوٹیفائی کے […]

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

 اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد 18 سالہ ثمن عباس کے قتل کیس میں والدین سمیت 5 رشتہ داروں کو دی گئی سزاؤں کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ حتمی قرار دے دیا۔ اطالوی خبر رساں ادارے کے مطابق ثمن عباس کو 2021 میں اٹلی کے علاقے نوویلارا میں مبینہ طور پر اس لیے قتل […]

ایک ہی دوا مختلف قیمتوں پر کیوں فروخت ہوتی ہے؟ ڈریپ نے وجہ بتا دی

پاکستان میں ایک ہی دوا مختلف میڈیکل اسٹورز پر مختلف قیمتوں میں فروخت ہونے کا معاملہ مریضوں کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ ایک ہی دوا کے نرخوں میں ہزاروں روپے کے فرق نے نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے اہلخانہ کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ ادویات کی […]

ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج اتارنے کے آپشن پر غور شروع کر دیا، امریکی اخبار کا دعویٰ

  امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے مزید آپشنز پر غور کر رہے ہیں جن میں آبنائے ہرمز کے قریب واقع ایرانی جزائر پر امریکی زمینی فوج اتارنے کا امکان بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کئی روز […]

ایران نے امریکی نائب صدر کو مذاکرات سے مالی فائدہ اٹھانے والوں کے نام بتا دیے، امریکی ویب سائٹ

ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے پس پردہ رابطوں سے متعلق ایک نئی رپورٹ نے سفارتی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم نے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کو نجی سطح پر آگاہ کیا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے […]

انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ارجنٹائن کے کھلاڑیوں اینزو فرنانڈیز اور لاؤتارو مارٹنیز نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار گول کر کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے منہ سے فتح چھین لی اور اپنی ٹیم کو دو ایک سے کامیابی دلا کر فائنل میں پہنچا دیا۔ بدھ کے روز کھیلے گئے سنسنی خیز ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اس […]

صدر زرداری کی 3 اہم سمریوں کی منظوری، میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان دینے کی منظوری

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر 3 اہم سمریوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے، لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کرنے اور ظفر […]

ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کرنے کا ہدف، کراچی اور لاہور ایئرپورٹس سے کتنی سرمایہ کاری متوقع؟

حکومت پاکستان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجی شعبے کو منتقلی کے منصوبے پر عملدرآمد تیز کرتے ہوئے آئندہ 9 ماہ کے اندر آؤٹ سورسنگ کا عمل مکمل کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ اسلام آباد کے بعد کراچی اور لاہور کے بین الاقوامی […]