ہر نزلہ زکام یا بخار میں اینٹی بائیوٹک دوا کھانا صحت کے لیے خطرناک

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہر بخار، کھانسی یا نزلہ زکام میں خود سے اینٹی بائیوٹک گولیاں کھا لینا جسم کے اندرونی نظام، ہاضمے اور قوت مدافعت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک ادویات نے طبی دنیا میں ایک بڑا انقلاب برپا کیا ہے اور ان کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی جانیں […]

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطے میں ایران امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے کو کامیابی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل کو کسی بھی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن […]

پاکستانی فری لانسرز کا نیا ریکارڈ، پہلی بار ایک ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ کما لیا

پاکستان کے فری لانسرز نے مالی سال 26-2025 کے پہلے 11 ماہ کے دوران ملکی ڈیجیٹل معیشت میں اپنی اہمیت مزید بڑھاتے ہوئے آئی ٹی برآمدات میں ریکارڈ حصہ ڈالا ہے۔ پہلی مرتبہ فری لانسرز کی برآمدی آمدن ایک ارب ڈالر کی حد عبور کر گئی، جبکہ مجموعی آئی ٹی برآمدات میں ان کا حصہ […]

بجٹ 27-2026: تنخواہوں میں اضافے سمیت سینیٹ نے کن اہم تجاویز کی منظوری دی؟

وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کیے جانے کے بعد آئینی تقاضوں کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں نے بجٹ تجاویز کا تفصیلی جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی سفارشات سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد اب قومی اسمبلی میں پیش کی […]

پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم انسان ہیں، ایران سے معاہدے میں پاکستان نے مدد کی؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف عظیم انسان ہیں، ایران کے ساتھ معاہدے میں پاکستان نے ہماری مدد کی۔ صدر ٹرمپ نے امریکی ویب سائٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر عظیم انسان ہیں، پاکستان […]

گیمرز کا انتظار ختم ہونے کے قریب، جی ٹی اے 6 کے پری آرڈرز کی تاریخ سامنے آگئی

دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم سیریز گرینڈ تھیفٹ آٹو (GTA) کے نئے ورژن GTA 6 کے منتظر شائقین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ہے، کیونکہ اس انتہائی متوقع گیم کی پیشگی فروخت کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گیم ساز کمپنی راک اسٹار گیمز نے […]

حکومت نے پیٹرول 74 اور ڈیزل 67 روپے فی لیٹر سستا کردیا، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 67 روپے کمی کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے […]

کراچی میں ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال جاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث گزشتہ دو روز کی طرح آج بھی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی ای چالان اور بھاری جرمانوں کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، تاہم سندھ حکومت کی جانب سے […]