جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے شناخت اور غیر ملکی امور، (GDRFA دبئی نے 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران ڈائریکٹوریٹ نے 1,051,978 نئے رہائشی اجازت نامے جاری کیے.

جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے شناخت اور غیر ملکی امور۔ (GDRFA دبئی) نے 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران اپنے داخلی اجازت ناموں اور رہائش کے شعبے کے ذریعے شروع کیے گئے کلیدی منصوبوں اور اقدامات کا انکشاف کیا ہے، جو فراہم کی جانے والی خدمات کے حجم اور کارکردگی دونوں میں نمایاں ترقی کی عکاسی کرتا […]

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

 اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد 18 سالہ ثمن عباس کے قتل کیس میں والدین سمیت 5 رشتہ داروں کو دی گئی سزاؤں کو برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ حتمی قرار دے دیا۔ اطالوی خبر رساں ادارے کے مطابق ثمن عباس کو 2021 میں اٹلی کے علاقے نوویلارا میں مبینہ طور پر اس لیے قتل […]

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بینجمن بلیک سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ڈی ایف سی کے درمیان شراکت داری، جاری اور مجوزہ منصوبوں اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ […]

آبنائے ہرمز کھلی ہے یا بند؟ امریکا اور ایران کے متضاد بیانات سامنے آگئے

آبنائے ہرمز کی صورت حال پر ایران اور امریکا کے درمیان متضاد بیانات سامنے آئے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ تمام قانونی بحری جہازوں کے لیے کھلی ہے، جب کہ اس […]

امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے سوئٹزرلینڈ میں ہونے کا امکان ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے شروع ہونے کی امید ہے، اور ممکنہ طور پر یہ اہم بیٹھک سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ اچھی بات یہ ہے کہ پچھلے دو دنوں سے دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ بھی روک دیا ہے، اور دنیا میں […]

یورپ میں موسمیاتی بحران شدت اختیار کر گیا، اسپین میں جنگلاتی آگ سے درجن بھر افراد ہلاک

اسپین کے جنوب مشرقی صوبے المیریا کے علاقے لوس گایاردوس  میں خوفناک جنگلاتی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی، جبکہ کم از کم 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق جنوبی یورپ میں جاری شدید گرمی کی لہر کے باعث اسپین، فرانس اور پرتگال میں متعدد مقامات پر […]

واشنگٹن امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر شہباز علی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)

امارات میں مقیم ممتاز پاکستانی ماہر تعلیم ثمینہ ناصر اور پی پی پی کے سینئر رہنما چودھری محمد ناصر کے داماد ڈاکٹر شہباز علی گزشتہ دنوں واشنگٹن امریکہ میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)- ڈاکٹر شہباز علی کی عمر چالیس 40 سال تھی اور وہ واشنگٹن […]

چین کا جدید مصنوعی ذہانت ماڈلز تک غیر ملکی رسائی محدود کرنے پر غور

چینی حکومت اپنی جدید ترین مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کو اسٹریٹجک اثاثہ قرار دیتے ہوئے غیر ملکی صارفین کی رسائی محدود کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے گزشتہ ایک ماہ کے دوران حکام نے ملک کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں سے متعدد اجلاس کیے ہیں، جبکہ امریکا بھی قومی سلامتی کے […]

ٹرمپ کا ترکیہ پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، ایف-35 طیاروں کی فروخت پر بھی غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکی پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن انقرہ کو جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاملے پر بھی غور کرے گا۔ تاہم دونوں اقدامات کو امریکی قوانین کے باعث قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا […]

شدید گرمی نے یورپ کے جنگلوں میں آگ لگادی، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

جنوبی یورپ میں جنگلاتی آگ کی نئی لہر نے وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث پرتگال، اسپین، فرانس، یونان اور دیگر ممالک میں آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جبکہ حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت متعدد علاقوں میں پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔ مختلف […]