تہران کے بعد قُم میں بھی آیت اللہ خامنہ ای کی تاریخی نمازِ جنازہ؛ میت کو عراق لے جایا جائے گا

ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ تہران کے بعد اب مقدس شہر قم میں بھی ادا کر دی گئی ہے جہاں لاکھوں افراد نے اس تاریخی جلوس میں شرکت کی۔ نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق، آیت اللہ خامنہ ای اور ان کے خاندان کے چار […]

ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے سلسلے میں پیر کے روز تہران میں تاریخی جنازہ جلوس کا آغاز ہو گیا،

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے قومی پرچم میں لپٹے تابوت کو ایک خصوصی گاڑی کے ذریعے تہران کی مرکزی شاہراہوں سے گزارا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ ان اہلِ خانہ کے تابوت بھی موجود ہیں جو 28 فروری کو جنگ کے آغاز میں ہونے والے فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے […]

ایران سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے، جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی: ٹرمپ

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملہ طے کرنا چاہتا ہے، ایران کو جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ امریکہ کی 250ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ہی دن میں وینزویلا کو […]

امریکا کے 250 ویں یوم آزادی پر سفیر پاکستان کی امریکی  عوام کو دلی  مبارکباد

ریاستہائے متحدہ امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے حکومت پاکستان ِ اور پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی  عوام کو دلی  مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ  آزادی اور جمہوریت کے حوالے سے  ثابت […]

خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران نے کھلی وارننگ جاری کر دی

تہران: ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات یا نمازِ جنازہ کے دوران اسرائیل یا امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اس کا انتہائی سخت جواب دے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا […]

امریکا اور ایران کا ایک دوسرے پر حملے روکنے اور امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کے تنازع کو حل کرنے کے لیے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، اتوار کے روز ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے حالیہ حملوں کو روکنے اور مذاکرات […]

امریکی حملے جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، ٹرمپ مذاکرات اور معاہدے کے پابند نہیں: ایران

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ تو مذاکرات کے اصولوں کے پابند ہیں اور […]

امریکی تاریخ کے سب سے بڑے میڈیکل فراڈ کی اندرونی کہانی

امریکا کے سرکاری صحت کے نظام سے اربوں ڈالر لوٹنے کے الزام میں مطلوب ایک امریکی کاروباری شخصیت ابراہیم خلدون حلمی کو ایک سال سے زائد عرصے تک مفرور رہنے کے بعد ترکیہ سے گرفتار کر کے واپس امریکا منتقل کر دیا گیا ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ نے پیر کے روز […]

ٹرمپ کی مشکلات میں اضافہ، کانگریس نے ایران جنگ روکنے کا مطالبہ کر لیا

امریکی کانگریس نے ایک غیر معمولی اقدام کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی روکنے یا مزید کارروائی سے قبل کانگریس کی منظوری لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ریپبلکن اکثریت رکھنے والی سینیٹ میں منظور ہونے والی قرارداد کے حق میں 50 جبکہ […]

امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیش رفت، 60 روز میں حتمی امن معاہدے پر اتفاق

سوئٹزرلینڈ کے سیاحتی مقام برگن اسٹاک میں ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد امریکا اور ایران نے آئندہ 60 روز کے اندر ایک حتمی امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے مشترکہ روڈ میپ پر اتفاق کر لیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے تفریحی مقام برگن اسٹاک میں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد امریکا […]