ایران کی اسرائیل پر کلسٹر بموں کی برسات، کویت میں 6 امریکی بحری جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل پر ایران نے کلسٹر بموں کی برسات کر دی جبکہ ایران نے کویت میں 6 امریکی بحری جہاز تباہ کرنے اور دبئی میں کئی امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے 6 ٹیکٹیکل بحری جہازوں کو نشانہ بنایا […]
ٹرمپ کا یو ٹرن، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک روکنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے جاری بیان میں کہا کہ 6 اپریل 2026 تک وہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے روک رہے ہیں. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا […]
ایران کی آبنائے ہرمز پر فیس عائد کرنے کی تیاری، امریکا کی نئی ’نفسیاتی چال‘

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایران نے ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر فیس عائد کرنے کے لیے قانون سازی کی تیاری شروع کر دی ہے، جس نے عالمی سطح پر تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ عرب نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق، پارلیمنٹ میں ایک قانونی […]
ایران بات کر رہا ہے اور معاہدہ چاہتا ہے مگر ردعمل کے خوف سے خاموش ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پسِ پردہ امن مذاکرات میں شامل ہے، مگر اس کے نمائندے اپنے ہی عوام کے ردعمل کے خوف سے اس کا اعتراف نہیں کر رہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے […]
پاکستان نے جنگ بندی کیلیے امریکی تجاویز ایران کے حوالے کردیں؛ غیرملکی میڈیا

امریکی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ایک 15 نکاتی منصوبہ (پلان) تیار کر کے پاکستان کے ذریعے ایران کو بھجوا دیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق رپورٹس میں نام ظاہر نہ کرنے والے حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے میں […]
آبنائے ہرمز کھل گئی، ایران نے غیر دشمن جہازوں کو گزرنے کی مشروط اجازت دے دی

ایران نے اعلان کیا ہے کہ ’غیر معاندانہ‘ جہازوں کو آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کی اجازت دی جائے گی، بشرطیکہ وہ ایران کے خلاف کسی جارحانہ کارروائی میں شامل نہ ہوں اور طے شدہ سکیورٹی ضوابط پر عمل کریں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ […]
پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات؛ امریکی وفد اسلام آباد روانہ

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایک اہم سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں امریکا کے نائب صدر جیمز ڈیود وینس (جے ڈی وینس) ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات […]
روس کا یوکرین پر قریباً ایک ہزار ڈرونز کا بڑا حملہ، متعدد ہلاکتیں اور درجنوں زخمی

روس نے یوکرین پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قریباً ایک ہزار بغیر پائلٹ طیاروں (ڈرونز) سے بڑا حملہ کیا ہے، جسے حالیہ مہینوں کی سب سے بڑی کارروائیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 40 افراد زخمی ہوئے، جن میں بچے […]
امریکا و اسرائیل سے جنگ بندی کیلئے ایران کی 6 سخت شرائط سامنے آگئیں

تہران: ایران نے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے 6 اہم اسٹریٹجک شرائط پیش کر دی ہیں، جنہیں ایک نئے قانونی اور سکیورٹی فریم ورک کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مختلف علاقائی ممالک اور ثالثوں نے […]
پاکستان کی ثالثی کی کوششیں، فیلڈ مارشل کا امریکی صدر سے اہم رابطہ، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان خود کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے اتوار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جبکہ وزیراعظم شہباز […]