کراچی میں بارش کے بعد موسم انتہائی سرد، یخ بستہ ہواؤں سے پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ

شہر قائد میں گزشتہ روز کی موسلادھار بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں سے موسم انتہائی سرد ہوگیا جس کے سبب جمعہ کی صبح پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں مزید شدت کے ساتھ اثرانداز ہوگئیں، کوئٹہ کی جانب سے چلنے والی ہواؤں […]

ایف پی سی سی آئی کی میزبانی میں 10 ملکی ECO-CCI کی 30ویں ایگزیکٹو کمیٹی اور 20ویں جنرل اسمبلی کا تاریخی اجلاس کراچی میں منعقدہو ا: عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی

22 جنوری 2026(کراچی): فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر،جو کہ اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریECO-CCI کے بھی صدر ہیں، عاطف اکرام شیخ نے ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس، فیڈریشن ہاؤس کراچی میں ECO-CCI کی 30ویں ایگزیکٹو کمیٹی اور 20ویں جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کی میزبانی […]

اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

اے آئی پاور روبوٹس زمینی اور فضائی سفر کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں، یہ روبوٹس آپ کی گاڑی کو فیول بھی کرسکتے ہیں بلکہ اب تو انہیں متحدہ عرب امارات کے ایک گیس اسٹیشن پر ٹیسٹ بھی کیا جارہا ہے۔، روبو ٹیکسی اب ایک حقیقت ہے، ویمو اور ٹیسلا جیسی کمپنیاں پہلے ہی امریکا […]

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عالمی اقتصادی فورم میں میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز

 وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی اقتصادی فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کامرکز بنے رہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی، جہاں دونوں شخصیات فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنیں رہیں۔ عالمی اقتصادی […]

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق گل پلازہ کی اطراف میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حکام نے آگ کی ایک ٹائم لائن تیار کی ہے، جس سے […]

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 18 ویں ترمیم ختم کرنے اور کراچی […]

پاکستان کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ، وزیراعظم نے ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی

پاکستان نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ٹرمپ کے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ غزہ میں پائیدار قیام امن کیلیے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو دی جس کو انہوں نے قبول کرلیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی […]

واٹس ایپ ویب پر بڑی مشکل آسان، نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ ویب ایک اہم اپ ڈیٹ کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین گروپ وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت براہِ راست ویب براؤزر سے حاصل کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق، یہ اقدام واٹس ایپ ویب کو موبائل ورژنز کے فیچرز کے قریب لانے کی کوشش ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں […]

بیرون ملک سے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد پر نئی کسٹمز ویلیوز مقرر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بیرون ملک سے پرانے اور استعمال شدہ برانڈڈ موبائل فونز کی درآمد پر نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دی ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے بیرون ملک سے درآمد ہونے والے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے […]

26 سالہ جرمن ڈاکٹر نے منڈی بہاءالدین پہنچ کر پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی

26 سالہ جرمن ڈاکٹر پاکستانی نوجوان کی محبت میں منڈی بہاءالدین پہنچ گئی۔  تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے گاؤں دیفار سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان محمد اکمل نے 26 سالہ جرمن ڈاکٹر سلما کو پاکستان بلاکر محبت کی شادی کرلی۔ یوٹیوب چینل ایم وائی کے نیوز ٹی وی کو انٹرویو میں محمد اکمل نے بتایا […]