کراچی پورٹ کا ایک اور اعزاز، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں

کراچی پورٹ کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا ہے جہاں گاڑیوں کی ترسیل کرنے والا جہاز ایم وی شنگھائی کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا، جس کے ذریعے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو ہزار الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئیں۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق ایم وی شنگھائی جہاز 220 میٹر طویل اور گاڑیوں کی […]
امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور بند کردیا گیا

اسلام آباد: امریکی قونصلیٹ جنرل پشاور بند کردیا گیا، خیبر پختونخوا کے ساتھ سفارتی روابط کی ذمہ داری اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کے خیبر پختونخوا یونٹ کو منتقل کر دی گئی۔ امریکن قونصلیٹ پشاور بند کرنے کا اعلان 5 مئی کو کیا گیا تھا اور اب لگ بھگ ڈیڑھ ماہ کے بعد فیصلے پر […]
آبنائے ہرمز کھلوا سکتے ہیں تو کشمیر بھی کھلوائیں، بلاول بھٹو کی حکومت پر تنقید

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال کو ریاست پاکستان اور سیاست دانوں کے لیے امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بحران کا حل صرف مذاکرات اور سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے، جب کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیری عوام کریں گے۔ ڈڈیال […]
حکومت نے اگلے تین روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اگلے تین روز کے لیے اضافہ کر دیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار بھی اوگرا کے سپرد کر دیا گیا ہے، جو اب روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کرے گی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی […]
سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول؛ امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت

پاکستانی سفارت خانۂ واشنگٹن ڈی سی میں مینگو فیسٹیول میں امریکی و پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ مینگو فیسٹیول کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں امریکیوں، پاکستانیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں […]
سعودی عرب ہماری ریڈلائن ہے، پاکستان نے ایران کو اعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا، خبرایجنسی

غیرملکی خبرایجنسی نے پاکستانی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ایران کو اعلیٰ سطح پر آگاہ کردیا ہے کہ سعودی عرب ہماری ریڈ لائن ہے اور اس پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا۔ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی عہدیدار اور دیگر ذرائع نے […]
پاکستانی فلمیں عالمی پلیٹ فارمز تک کیوں نہیں پہنچ پاتیں؟

فلم ’نایاب‘ کو ملنے والے حالیہ بین الاقوامی اعزازات اور ملک گیر پسندیدگی کے بعد اب ہر جگہ ایک ہی سوال گونج رہا ہے کہ ہم یہ فلم کب اور کہاں دیکھ سکتے ہیں اور کیا یہ انٹرنیٹ پر دیکھنے کے لیے دستیاب ہوگی۔ یہ سوال ظاہر کرتا ہے کہ فلم کی تعریف لوگوں تک […]
گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ’ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن‘کی بانی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ شنگھائی میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے ساتھ ہی پاکستان […]
میانمار کے قریب کشتیاں ڈوبنے کا واقعات، 500 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

اقوام متحدہ کے اداروں نے میانمار کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے ڈوبنے کے بعد 500 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دونوں کشتیوں میں زیادہ تر روہنگیا مہاجر سوار تھے، جو بہتر مستقبل کی تلاش میں خطرناک سمندری سفر پر روانہ ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے […]
گلاسگو سٹی چیمبرز میں، گلاسگو لاہور ٹوئننگ پارٹنرشپ کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر استقبالیہ کا انعقاد

پاکستان کے قونصل جنرل، ثمر جاوید نے گلاسگو سٹی چیمبرز میں گلاسگو کے لارڈ پرووسٹ ڈاکٹر جیکولین میک لارن کی طرف سے گلاسگو لاہور ٹوئننگ پارٹنرشپ کی 20 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔اس تقریب میں لاہور نمائش کا افتتاح کیا گیا، جس میں گلاسگو میں مقیم پاکستانی بین الضابطہ […]