غزہ بورڈ آف پیس کا اجلاس: وزیراعظم واشنگٹن پہنچ گئے

عالمی امن اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں آج واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت مختلف عالمی رہنما شرکت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجلاس میں غزہ […]

اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا، علامہ ناصر عباس کے مطابق رمضان کے باعث دھرنا ختم کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ رمضان شروع ہو رہا ہے اس لیے دھرنا ختم کر […]

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان خلا کی نئی دوڑ تیز ہو گئی ہے، جہاں دونوں کی کمپنیاں انسانوں کو دوبارہ چاند پر اتارنے اور وہاں مستقل رہائش قائم کرنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ اس عالمی مقابلے […]

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کے گمنام بانی ستوشی ناکاموٹو کے پیچھے خفیہ طور پر موجود تھے۔ گردش کرتی تصاویر جیفری ایپسٹین کی بِٹ کوائن سے متعلقہ تحقیق کے لیے کی گئی فنڈنگ کو واضح کرتی ہیں […]

وفاقی و صوبائی حکومتیں رمضان میں کیا ریلیف پیکج دے رہی ہیں؟

رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے بچانے کے لیے ریلیف پیکجز کا اعلان کر دیا ہے۔ ان پیکجز کے تحت کروڑوں مستحق افراد کو نقد امداد، سبسڈی شدہ اشیائے خورونوش، راشن کارڈز اور مفت افطار کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز […]

سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق 18 فروری بروز بدھ کو پہلا روزہ ہو گا جبکہ انڈونیشیاء اور ترکیہ سمیت کئی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا وہاں پہلا روزہ 19 فروری کو ہوگا۔  تفصیلات مطابق انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند […]

سپر 8 کی لڑائی، پاکستان آج نمیبیا کے خلاف اہم میچ کھیلے گا، بارش ہوئی تو کیا ہوگا؟

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور نمیبیا کے درمیان گروپ مرحلے کا انتہائی اہم مقابلہ کھیلا جائے گا، جس میں سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کے لیے اس میچ کا ہدف واضح طور پر ہار سے بچنا ہے۔ پاکستان اگر یہ میچ جیت لیتا ہے تو […]

مغربی کنارے پر قبضے کا اسرائیلی اقدام، دنیا کے 100 ممالک نے مذمت کردی 

یروشلم: مغربی کنارے (ویسٹ بینک) میں زمین کو نام نہاد ’ریاستی اراضی‘ قرار دینے کے اسرائیلی اقدام پر دنیا بھر کے تقریباً 100 ممالک اور تین بڑے عالمی و علاقائی بلاکس نے سخت ردعمل دیا ہے۔ عرب لیگ، یورپی یونین اور او آئی سی نے اسرائیل سے اس فیصلے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ […]

کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے اور ہیروں کی بڑی چوری کی واردات کو پولیس نے 48 گھنٹوں میں حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کی منصوبہ بندی دکان […]

رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پیر سے جمعرات تک رمضان کے دوران سندھ کے سرکاری دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کو صبح 10 سے 1 بجہ تک دفاتر کھلے رہیں گے۔ قبل ازیں وفاقی آئینی […]