بہی عجمان پیلس ہوٹل کے ایریا جنرل منیجر افتخار ہمدانی نے عجمان کے جرات مندانہ سیاحت کی بحالی کے اقدام کو سراہا۔

عجمان، بہی عجمان پیلس ہوٹل کے ایریا جنرل منیجر افتخار ہمدانی نے عجمان کے محکمہ سیاحت، ثقافت اور میڈیا کے نئے شروع کیے گئے مراعاتی پیکج کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا جو امارات کے مہمان نوازی کے شعبے کو ایک اہم لمحے میں نئے سرے سے متحرک کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔عجمان […]
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے مہنگی ہوگئی ہیں جب کہ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جمعے کے روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافہ کا […]
بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمارے قومی اثاثہ ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، قونصل جنرل

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد نے کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ہمارے قومی اثاثہ ہیں اور ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر نہ صرف معیشت کو مستحکم بناتی ہیں بلکہ ملک کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی […]
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا ہے، جس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو ایک ارب ڈالر کی مزید ادائیگی کر دی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر […]
برطانیہ کے 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا لیک، چینی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش

برطانیہ میں ایک بڑے سائبر سیکیورٹی اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جہاں تقریباً 5 لاکھ افراد کا طبی ڈیٹا چینی ای کامرس پلیٹ فارم علی بابا پر فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا، جس پر حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہارات ہٹوا دیے۔ برطانوی حکام اور ماہرین صحت کے مطابق یہ ڈیٹا یو […]
ایلون مسک کی ‘اسپیس ایکس’ کا پاکستانی نژاد انٹرپرینیور کی کمپنی سے 60 ارب ڈالر کا معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر کوڈ لکھنے والی کمپنی ”کرسر“ نے ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے ایلون مسک کی خلائی کمپنی کے ساتھ 60 ارب ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری حاصل کر لی ہے۔ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی ”کرسر“، جس کے شریک بانی پاکستانی نژاد صالح آصف ہیں، […]
معرکہ حق: فیلڈ مارشل کا بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارتی اشتعال انگیزی اور کشمیر پر دو ٹوک مؤقف اپنایا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 16اپریل 2025 کو اوورسیز پاکستانیوں کی پروقار تقریب سے تاریخی خطاب میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر قرار دیتے ہوئے دشمن کے […]
ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ایک نئے اور منفرد اے آئی فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کے بعد صارفین کے لیے کمنٹس کا انداز مکمل طور پر تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ کمپنی اس وقت ایک جدید ’میم ری مکسر‘ ٹول کو ٹیسٹ کر رہی ہے، جس کی تصدیق بھی […]
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو اُڑادیں؛ ٹرمپ کا امریکی نیوی کو حکم

آبنائے ہرمز میں ایران کی پاسداران انقلاب نے بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں جس سے وہاں گزرنے والے جہازوں کو شدید خطرات ہیں اور امریکی صدر نے اس تناظر میں اپنی بحریہ کو نیا حکم دیدیا۔ عالمی ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں […]
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور لبنان میں تعینات امریکا کے سفیروں اور اسرائیل و لبنان کے سفرا سے ہونے ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے […]