حکومت کا صوبائی دائرہ اختیار والی 17 وزارتیں ختم کرنے سے انکار

وفاقی حکومت نے منگل کو صوبائی دائرہ اختیار میں آنے والی 17 وزارتوں کو بند کرنے کے احکامات پر عمل کرنے سے انکار کر دیا جس سے 18ویں آئینی ترمیم کے مکمل نفاذ کی خواہاں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی کے ساتھ اس کا ٹکراؤ کاخدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ صوبائی دائرہ اختیار میں مداخلت کی […]

نیویارک کے پہلے مسلم میئر نائن الیون سے متعلق اہم دستاویزات پہلی بار منظرعام پر لے آئے

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے بعد شہریوں کو گراؤنڈ زیرو کے قریب زہریلی ہوا کے خطرات سے متعلق درست معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے 9/11 حملوں سے متعلق ایک لاکھ 70 ہزار نئی دستاویزات جاری کرتے ہوئے […]

امریکا کا ایران کے 5 آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملے کی ویڈیوز بھی جاری کر دیں

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایران کے خام تیل لے جانے والے 5 بحری جہاز تباہ کردیے۔  سینٹکام کے مطابق ایرانی آئل ٹینکرز کے خلاف کارروائی پاسداران انقلاب کی جانب سے دو روز کے دوران امریکی جنگی بحری جہاز کو دو مرتبہ بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش […]

کراچی: گھر میں گھسے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، والد کا قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین سے انکار

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر مہران سٹی کے قریب گھر میں دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق نوجوان روشم خان کے لواحقین کا قاتلوں کی گرفتاری کیلیے تھانے کے باہر دھرنا جاری ہے جبکہ والد نے ملزمان کی گرفتاری تک بیٹے کی تدفین نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق […]

پہلے برآمد، پھر درآمد، پاکستان میں چینی بحران کا پرانا چکر

پاکستان میں چینی کی صنعت ایک بار پھر حکومت سے ایک ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ رہی ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کا دعویٰ ہے کہ ملک میں ایک لاکھ نہیں بلکہ تقریباً 10 لاکھ 30 ہزار ٹن اضافی چینی موجود ہے اور نومبر میں گنے کی […]

جامعہ کراچی کے پروفیسر پر تشدد کرنے والا بااثر شخص کون ہے؟ متاثرہ عارف ساقی کا انکشاف

جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک لرننگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عارف خان ساقی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان پر تشدد میں کونین شاہ راشدی اور ان کے گن مین ملوث ہیں جو کہ سندھ کی ایک بااثر شخصیت کے رشتہ دار ہیں۔ منگل کو کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب پروفیسر عارف خان […]

کے ایم سی عمارت میں آتشزدگی، میئر کا دفتر جل گیا، چیف فائر آفیسر کو تحقیقات کا ٹاسک تفویض

ایم اے جناح روڈ پر واقع کے ایم سی کی عمارت میں آتشزدگی کے باعث میئر کراچی کا دفتر مکمل طور پر جل گیا۔کے ایم سی ہیڈ آفس میں لگنے والی آگ پر 3 فائر ٹینڈرز نے قابو پا لیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں لگی تھی، […]

بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے 6.6 ارب کی گرانٹ منظور، ای سی سی اجلاس میں اہم فیصلے

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ستمبر 2027 میں پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے دوران سربراہان مملکت کی آمدورفت کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کی خاطر 6.6 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔ ای سی سی نے فاطمہ […]

ہزاروں سال پہلے انسان آئرلینڈ کیسے پہنچے؟ قدیم غاروں کی دریافت نے نیا راز کھول دیا

برفانی دور میں ویلز اور آئرلینڈ کے درمیان موجود ’گمشدہ زمینی راستے‘ کی کہانی سامنے آگئی۔ ہزاروں سال پہلے جب آج کا آئرلینڈ سمندر سے گھرا ایک جزیرہ تھا وہاں پہنچنے کے لیے انسانوں کو لازماً کشتی کا سہارا لینا پڑا ہوگا لیکن ایک نئی دریافت نے اس خیال کو بدلنے کا امکان پیدا کردیا […]

واٹس ایپ کا نیا فیچر، بغیر اکاؤنٹ صارفین بھی کال میں شامل ہوسکیں گے

واٹس ایپ جلد ایسا نیا فیچر متعارف کراسکتا ہے جس کے ذریعے ایسے افراد بھی وائس اور ویڈیو کال میں شامل ہوسکیں گے جن کا واٹس ایپ پر اکاؤنٹ موجود نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کال کا لنک بنا کر اسے دیگر ذرائع سے شیئر کرسکیں گے، جبکہ […]