آئی ٹی ماہرین کے لیے جرمنی کے دروازے کھل گئے: کون سی نوکریاں دستیاب ہیں اور کتنی تنخواہ مل سکتی ہے؟

جرمنی نے ہنر مند آئی ٹی پروفیشنلز کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے ویزا اور رہائشی اجازت ناموں کے نئے راستے متعارف کرا دیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی افرادی قوت کی ضرورت کو پورا کرنا اور غیر ملکی ماہرین کے لیے جرمن ملازمتی منڈی تک رسائی کو […]

ورلڈ بینک کی پاکستان کو این ایف سی ایوارڈ کے فارمولے پر نظرثانی کی تجویز

ورلڈ بینک نے پاکستان کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے عمودی اور افقی تقسیم کے فارمولے پر نظرثانی کرتے ہوئے وسائل کی تقسیم آبادی کے بجائے صوبوں کی مالی ضروریات اور آمدنی پیدا کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر کرنے کی سفارش کی ہے۔ ادارے نے وفاقی و صوبائی مالیاتی نظام، ٹیکس […]

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی: سیاحتی علاقوں میں ہنگامی صورتِ حال کے لیے کیا انتظامات کیے گئے ہیں؟

محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے اور 2 جولائی 2026 سے بارشوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے پیشِ نظر خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحوں کو احتیاط کرنے اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قدرتی آفات: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا […]

ٹیلی نار پاکستان باضابطہ طور پر یوفون میں ضم ہوگیا

پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن صنعت کے ایک اہم ترین انضمامی معاہدے کی تکمیل ہو گئی ہے اور تمام قانونی و ریگولیٹری منظوریوں کے بعد ٹیلی نار پاکستان کو یکم جولائی 2026 سے باضابطہ طور پر پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) یا یوفون 5 جی میں ضم کر دیا گیا ہے۔ […]

فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر ایرانی فٹبال ٹیم کا شاندار استقبال

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرنے والی ایرانی فٹبال ٹیم کی وطن واپسی پر شائقین نے بھرپور استقبال کیا جب کہ سیکڑوں مداحوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں […]

سوات: سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیف اللہ جھیل کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ بدھ کو سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ سوات کے مشہور سیاحتی علاقے کالام میں سیف اللہ جھیل […]

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، رواں سال میں اب تک 480 شہری جاں بحق

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، رواں سال میں اب تک ٹریفک حادثات مین 480 شہری جاں بحق جبکہ 5 ہزار 747 زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج کورنگی میں ریتی بجری کے ٹرک نے کمسن بچے کو کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ […]

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، پرائیویسی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب صارفین فون نمبر کے بجائے منفرد یوزرنیم کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ذاتی موبائل نمبر کو غیر ضروری طور پر […]

برطانیہ میں منفرد ایپ لانچ، گرمی سے بچنے کے لیے ایئر کنڈیشنڈ مقامات کا نقشہ جاری

برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو ٹھنڈی جگہوں تک آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا انٹرایکٹو نقشہ متعارف کرا دیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے پوسٹ کوڈ کی مدد سے قریبی ایئر کنڈیشنڈ کیفے، ریسٹورنٹس، پب اور بارز کا پتہ لگا سکتے ہیں۔ “Where’s Cool” نامی اس […]

مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم، اسٹیک ہولڈرز میں مشاورت کا نیا مرحلہ شروع ہونے کا امکان

وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد حکومت کی توجہ ایک بار پھر مجوزہ 28ویں آئینی ترمیمی پیکج کی جانب مرکوز ہونے کا امکان ہے، جبکہ محرم الحرام گزر جانے کے بعد اب سیاسی رابطوں اور مشاورت کے عمل میں تیزی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کی منظوری […]