ٹرمپ کا ترکیہ پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان، ایف-35 طیاروں کی فروخت پر بھی غور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکی پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن انقرہ کو جدید ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت کے معاملے پر بھی غور کرے گا۔ تاہم دونوں اقدامات کو امریکی قوانین کے باعث قانونی رکاوٹوں کا سامنا ہو سکتا […]
شارجہ سے کراچی آنیوالا کارگو طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 2 پائلٹ سمیت 5 افراد جاں بحق

شارجہ سے کراچی آنے والا کے ٹو ایئرویز کا کارگو طیارہ بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت عملے کے تمام 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ محمد رضوان ادریس، معاون پائلٹ فیصل جتوئی، انجینئرز محمد […]
امریکا کے ایران پر نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 3 تجارتی جہازوں پر مبینہ ایرانی حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق یہ کارروائی تجارتی جہاز رانی کے تحفظ اور ایران کو ’بھاری قیمت چکانے‘ پر مجبور […]
ایران کے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں سمیت 85 اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی تنصیبات سمیت مجموعی طور پر 85 اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملوں میں بحرین […]
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اے آئی کے بڑھتے خطرات، اداکار ڈیجیٹل شناخت کے تحفظ کے لیے متحرک

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے استعمال نے پاکستان کی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری میں اداکاروں کی ڈیجیٹل شناخت اور حقوق سے متعلق ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کئی فنکار اپنی’ڈیجیٹل نقل‘ کے ممکنہ غلط استعمال اور کنٹرول کے ضائع ہونے پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔ اداکارہ حرا ترین کی جانب […]
واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن لائن افراد کی شناخت مزید آسان بنانے کے مقصد سے نئے گرین ڈاٹ (Green Dot) فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے۔ یہ فیچر گزشتہ ماہ اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کو فراہم کیا گیا تھا، جبکہ اب آئی فون کے TestFlight […]
شدید گرمی نے یورپ کے جنگلوں میں آگ لگادی، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

جنوبی یورپ میں جنگلاتی آگ کی نئی لہر نے وسیع علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث پرتگال، اسپین، فرانس، یونان اور دیگر ممالک میں آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جبکہ حکام نے حفاظتی اقدامات کے تحت متعدد علاقوں میں پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں۔ مختلف […]
11 جولائی کو امریکا ایران مذاکرات پاکستان میں ہوں گے، ٹرمپ کی پاکستان آمد کا امکان موجود ہے، ساجد تارڑ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ نے کہا ہے کہ 11 جولائی کو ایران امریکا مذاکرات اِسلام آباد میں ہونے کے حوالے سے خبر کنفرم ہے۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں اس ویک اینڈ پر ریپبلیکن پارٹی کے لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کرتا رہا ہوں تو وہاں […]
گروپ کیپٹن عاصم طارق شہادت کیس؛ ملزم سعد عباسی شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل

گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت نے مرکزی ملزم سعد عباسی کو 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجا نوید […]
سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی: سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم از کم اجرتوں میں اضافے کی تجویز جاری کردی، اسی طرح کم ازکم اجرت 43 ہزار مقرر کرنے کی بھی سفارش جاری کرتے ہوئے 14 روز میں اعتراضات طلب کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے سندھ منیمم ویجز بورڈ […]