عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج ویزہ کے حصول کے لیے 8 فروری تک سعودی ویزہ بائیو میٹرک کروانا لازمی ہے، بصورتِ دیگر حج ویزہ کا اجرا ممکن نہیں ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ عازمینِ حج اپنی سہولت کے لیے گھر بیٹھے […]
پاکستانیوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال ہو جائیں گے، یو اے ای کے سفیر نے تصدیق کردی

متحدہ عرب امارات کے سالم محمد سالم البواب الزیبی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے لیبر ویزے جلد بحال کیے جائیں گے، اس کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ یہ بیان انہوں نے پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن( پوئپا) کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران دیا، جس کی قیادت پوئپا چیئرمین […]
ہانیہ عامر کی جانب سے الومناتی الزامات کی تردید، مشی خان کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر بحث

پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے الومناتی الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ یہ الزامات سینیئر اداکارہ اور میزبان مشی خان کی جانب سے سامنے آئے، جنہوں نے ہانیہ کے بعض پوسٹس میں مبینہ طور پر شیطانی یا الومناتی اشارے کرنے کا دعویٰ کیا۔ ہانیہ نے اپنے […]
ایران سے مذاکرات اچھے رہے، فریق ڈیل کے قریب ہیں، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں اور فریقین کسی ممکنہ ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ایئر فورس ون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے بات چیت تعمیری رہی اور پیش رفت واضح […]
اسلام آباد دھماکا: سی ٹی ڈی کا مبینہ خودکش حملہ آور کے گھر پر چھاپا، دو بھائی اور خاتون گرفتار

اسلام آباد دھماکے میں ملوث مبینہ خودکش حملہ آور کے گھر پر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پشاور نے چھاپا مارا ہے، پشاور میں مارے جانے والے چھاپے کے دوران خودکش حملہ کرنے والے کے 2 بھائی ایک بہنوئی اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خودکش حملہ […]
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت سے متعلق اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت سے متعلق کل ہونے والی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔ جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سانحہ اسلام آباد کے […]
کراچی: پلاسٹک کی فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی قرار

کراچی کے علاقے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں مصروف ہیں جب کہ حکام نے آگ تیسرے درجے کی قرار دے دی ہے۔ جمعے کو کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع پلاسٹک کا دانہ […]
کوڈنگ کرنے والے نیا کیریئر ڈھونڈ لیں‘، اے آئی انقلاب کے بعد وارننگ جاری

ٹیک کمپنیوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ملازمین کی نوکریاں ختم کی جا رہی ہیں۔ کوڈنگ کے ماہرین کا خیال ہے کہ پروگرامرز کو نئے کیریئر کے مواقع تلاش کرنے شروع کر دینا چاہیے۔ Zoho کے شریک بانی سری دھر ویمبو کے مطابق اے آئی کی صلاحیتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں […]
وزارت خزانہ نے گریڈ 1تا15 کے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

وزارتِ خزانہ نے گریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک کے سول سرونٹس سے متعلق ایک اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسپیشل ڈسپنسیشن پالیسی 2023 کے تحت ہائر ٹائم اسکیل کے تمام مالی فوائد کے مکمل طور پر حقدار ہیں۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے آفس میمورنڈم میں واضح […]
دنیا بھر میں فیس بک کی سروسز متاثر، صارفین پریشان

دنیا بھر کے صارفین نے فیس بک کے کمپیوٹر براؤزر (جیسے Chrome، Edge وغیرہ) سے سائٹ نہ کھلنے یا ایرر دکھانے کی شکایات کی ہیں، خاص طور پر ونڈوز کمپیوٹرز پر۔ ایکس پر صارفین کا کہنا ہے کہ وہ ویب براؤزر سے Facebook.com تک رسائی نہیں پا رہے، جبکہ یہی سروسز موبائل ایپ اور ایپل […]