سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ نے اسلام آباد کے آرام باغ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی ملکیت 1 ارب روپے مالیت کی عمارت صارم برنی ویلفئیر ٹرسٹ سے واپس حاصل کر لی۔ ذرائع کے مطابق ای ٹی پی بی کے زیر انتظام […]

نیٹ میٹرنگ کا خاتمہ عوام دشمن ہے جس کا مقصد آئی پی پیز مافیا کو بچانا ہے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے نیٹ میٹرنگ کے خاتمے کو عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد آئی پی یپز مافیا کو بچانا اور عوام سے سستی بجلی کا حق چھیننا ہے۔ حافظ نعیم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ نیٹ میٹرنگ […]

پی سی بی کے آئی سی سی کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گیا

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے نہ صرف آئی سی سی بلکہ اپنے کرکٹ بورڈ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار سفارتی اور اسٹریٹجک حکمت عملی کے […]

ایپسٹین کا مبینہ ’بچوں کا باڑہ‘؛ نئی دستاویزات میں خوفناک انکشافات

نیویارک کی جیل میں جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی موت کو کئی سال گزر چکے ہیں، تاہم اب سامنے آنے والی نئی دستاویزات، بیانات اور امریکی محکمہ انصاف کے حالیہ ریکارڈز نے اس بدنام فنانسر کی سوچ اور مبینہ منصوبوں کے بارے میں ایک بار پھر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز […]

اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی، پاکستان میں کتنے دن ذاتی فون ٹیکس فری استعمال کرسکتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے لیے موبائل فون رجسٹریشن کی نئی ’’عارضی موبائل رجسٹریشن‘‘ سہولت متعارف کردی ہے، جس کے تحت وہ اپنے ذاتی موبائل فون 120 دن تک بغیر کسی ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کے پاکستان میں استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سہولت کا […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، پاک بھارت میچ ہونے کا امکان

پاکستان کی ثابت قدمی پر آئی سی سی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا، پاکستان کا کڑی شرائط کے تحت بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے حوالے سے اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ […]

اے آئی کے میدان میں چین امریکہ ٹکراؤ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) ڈیٹا، الگورتھمزاور کمپیوٹنگ پاور کے امتزاج سے کام کرتی ہے۔ الگورتھمز بڑی مقدار میں ڈیٹا کو پراسیس کر کے ان میں موجود پیٹرنز (نمونے) تلاش اور پیش گوئیاں کرتے ہیں، جسے ’’مشین لرننگ‘‘کہا جاتا ہے۔یہ عمل خصوصی ہارڈویئر جیسے ’’جی پی یوز (GPUs)‘‘ کے ذریعے انجام پاتا ہے، جو ضروری کمپیوٹیشنل […]

وزارتِ مذہبی امور کا عازمین حج کے لیے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

عازمینِ حج 2026 کے لیے اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے وزارتِ مذہبی امور نے سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزہ بائیو میٹرک مکمل کروانے کی نئی حتمی ڈیڈ لائن 17 فروری مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک بائیو میٹرک […]

ورلڈ بینک کا پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کیلئے حمایت کا اعادہ 

ورلڈ بینک نے پاکستان کے 10 سالہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی عرب میں سالانہ الولا کانفرنس برائے ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز کے موقع پر ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر اینا بجرڈ سے ملاقات کی جہاں ابھرتی ہوئی معیشتوں کو درپیش اہم معاشی مسائل اور […]

انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) مصنوعی ذہانت کے قومی پلیٹ فارم انڈس اے آئی ویک 2026 میں شرکت کرے گی، جہاں کمپنی پاکستان کے ارتقائی اے آئی ایجنڈے کی معاونت کے لیے اپنے صنعتی نقطۂ نظر اور عملی اے آئی ایپلی کیشنز نمائش کے لیے پیش کرے گی۔ ٹیلی کام […]