کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ چھیپا حکام کے مطابق تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل […]

یوم پاکستان کے موقع پر قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی طرف سے  دبئی اور شمالی امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو مبارکباد

دبئی، یوم پاکستان پر، میں دبئی اور شمالی امارات میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہماری تاریخ کے ایک اہم لمحے کی یاد دلاتا ہے، 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان کی منظوری، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کے قیام […]

سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات شفقت علی خان کی طرف سے امارات میں  مقیم پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان  نے   امارات میں  مقیم پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کرتے ھوئے کہا ہے کہ یہ بابرکت دن تاریخی قرارداد لاہور کی منظوری کا نشان ہے جس نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بصیرت انگیز اور متاثر کن قیادت میں پاکستان کے قیام […]

آئی فون صارفین ہوشیار! جدید اسپائی ویئر کا انکشاف

ماہرین نے ایک نہایت طاقتور اسپائی ویئر کی نشاند ہی کی ہے جو ممکنہ طور پر کروڑوں آئی فون صارفین کی ڈیوائسز میں گھس کر معلومات چوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس اسپائی ویئر کو حالیہ ہفتوں میں یوکرین کی درجنوں ویب سائٹس پر نصب کیا گیا تھا۔ یہ دریافت اس مہینے دوسری بار سامنے […]

سوشل میڈیا کی ویڈیوز اور تصاویر سے اہداف کی نشاندہی؛ اسرائیل کا نیا خفیہ یونٹ کیسے کام کر رہا ہے؟

ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے انٹیلی جنس کے میدان میں ایک نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا ہے جو عوامی معلومات اور سوشل میڈیا ڈیٹا کو استعمال کر کے معلومات حاصل کرتا ہے۔ اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ ’امان‘ نے اس نئے شعبے کو ’اوپن […]

عیدالفطر: مری جانے والے سیاح خبردار ہوجائیں، نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

عیدالفطر کے موقع پر مری میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے، جس کے پیش نظر پولیس نے ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کرتے ہوئے شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔  لاکھوں سیاحوں کی آمد کا امکان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد رضا تنویر کے مطابق عید کی تعطیلات کے […]

پاکستان کیلیے خوشخبری؛ ایشیائی ترقیاتی بینک کا 5 سالہ خصوصی معاشی منصوبہ جاری

پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اپنا 5 سالہ خصوصی معاشی منصوبہ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 2026 سے 2030 کی نئی کنٹری اسٹریٹیجی جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے  تیار کی گئی رپورٹ میں نجی شعبے […]

ایران کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسرائیل کے ایران کے سب سے بڑے گیس فیلڈ پر حملے کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں زبردست ہلچل مچ گئی قیمتیں اچانک 5 فیصد سے زائد بڑھ گئیں اور دنیا بھر میں توانائی بحران کا خدشہ شدت اختیار کر گیا۔ رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت بڑھ کر 108.66 ڈالر فی بیرل تک جا […]

عیدالفطر 2026: کن ممالک میں آج، کل اور پرسوں عید منائی جائے گی؟

دنیا کے مختلف ممالک میں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کی بنیاد پر عیدالفطر 2026 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے باعث بعض خطوں میں کل بروز جمعہ اور باقی خطوں میں پرسوں بروز ہفتہ عید الفطر منائی جائے گی۔  20 مارچ بروز جمعہ کو عید کہاں منائی […]

پارس گیس فیلڈ پر حملے کے بعد ایران کا رات گئے اسرائیل کو بڑا جواب، کلسٹر میزائل برسا دیے

ایران نے اسرائیل پر رات گئے کلسٹر میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ مغربی کنارے میں بھی جانی نقصان ہوا۔ ایران نے گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد رات گئے اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ کرتے ہوئے کلسٹر میزائل داغ دیے۔ خبر ایجنسی کے […]