لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات میں ایک نوجوان اور ایک کم عمر بچہ زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد دی گئی۔ تازہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ گجومتہ میں […]
آسٹریلیا نے اسلام مخالف اسرائیلی انفلوئنسر کا ویزہ منسوخ کردیا

آسٹریلوی حکومت نے اسرائیل کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر سیمی یہود کا ویزہ منسوخ کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے وزیر برائے داخلہ ٹونی برک نے بتایا کہ وہ نفرت پھیلانے والوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ نفرت، تعصب اور سماجی تقسیم پھیلانے کے لیے […]
بچوں پر تعلیمی دباؤ کی حقیقت: شہزاد رائے کا نیا گانا سوشل میڈیا پر وائرل

معروف گلوکار، سماجی کارکن اور ایجوکیشن ایکٹیوسٹ شہزاد رائے نے ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر تعلیمی نظام پر طنز کرتے ہوئے نیا گانا “لیٹ ہو گئے” ریلیز کر دیا۔ شہزاد رائے کا نیا گانا “لیٹ ہو گئے” پاکستان کے تعلیمی نظام میں بچوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور ابتدائی عمر سے نافذ کی جانے […]
سردیوں میں وٹامن ڈی کی زیادتی نقصان دہ ہو سکتی ہے، ماہرین کی وارننگ

سردیوں کے موسم میں دھوپ کم ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس استعمال کرتے ہیں، لیکن ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وٹامن ڈی کا حد سے زیادہ استعمال صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق مناسب مقدار فائدہ مند ہے، […]
اننت امبانی کے لیے ساڑھے 13 کروڑ روپے کی گھڑی تیار، اس میں کیا خاص ہے؟

جیکب اینڈ کمپنی نے اننت امبانی کے لیے ایک خصوصی کسٹم گھڑی ’ونتارا‘ تخلیق کی ہے، جس میں 397 جواہرات جڑے ہیں۔ یہ گھڑی اننت امبانی کے جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبے ونتارا کی یادگار کے طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔ جیکب اینڈ کمپنی نے 1.5 ملین امریکی ڈالر کی یہ منفرد گھڑی […]
کیا واقعی فروری 2026 ’معجزاتی‘ مہینہ ہوگا؟

فروری 2026 کے قریب آتے ہی ایک وائرل پیغام ایک بار پھر سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس میں گردش کر رہا ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ مہینہ ایک ایسا نایاب مہینہ ہے جو 823 سال میں صرف ایک بار آتا ہے۔ یہ پیغام عموماً نہایت سنسنی خیز انداز میں شیئر کیا […]
بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہورہی ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی فلم دھرندھر نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تاریخ رقم کر رہی ہے اور اب جلد ہی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پر دستیاب ہوگی۔ انٹرٹینمنٹ بزنس ٹریکنگ پورٹل Sacnilk […]
جنید صفدر کی دعوت ولیمہ: وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اہم شخصیات کی شرکت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی ولیمہ کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی، دلہا، دلہن سمیت تقریب میں شریک افراد کی تصاویر سامنے آگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب جاتی امرا فارمز میں […]
جنید صفدر کا ولیمہ، مریم نواز کی تصاویر وائرل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیٹے جنید صفدر کی شادی کی رسومات کے دوران تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور خاص طور ولیمے کی تصاویر پر مختلف شخصیات کی جانب سے بھی تعریف کی گئی۔ جنید صفدر اور ان کی دلہن شانزے روحیل کے ولیمے کی تقریب جاتی امرا میں ہوئی جہاں وزیراعظم […]
شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر اسلام آباد کیوں منتقل ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے مستقل طور پر کراچی چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے خود مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ انہوں نے چند ذاتی وجوہات کی […]