ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و برفباری کا آغاز ہو گیا ہے، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللہ، کوژک ٹاپ اور قلعہ عبداللہ میں برفباری ہوئی۔ برفباری کے باعث کان مہترزئی میں ہنگامی اقدامات اٹھانا پڑے، بارش کے […]

آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول برقرار رکھنے کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ماہ فروری سے شروع ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا شیڈول برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے میچ بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی نے بدھ 21 جنوری کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے […]

وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیووس عالمی فورم میں شرکت، پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کا موقع

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بھرپور اور متحرک سفارتی و اقتصادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اس اعلیٰ سطحی عالمی فورم میں شرکت کا بنیادی مقصد عالمی قیادت، مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان […]

حکومت نے سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈرجاری کردیا

وفاقی حکومت نے سالانہ پبلک اور آپشنل چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کردیا۔ رواں سال 11 عام تعطیلات اور23 آپشنل چھٹیاں ہوں گی، یکم جنوری کے بعد 18 فروری اور یکم جولائی کو بینکس بند رہیں گے۔ 5 فروری یوم کشمیر، 23 مارچ کو پاکستان ڈے کی چھٹی ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق 23،22،21 کو عیدالفطر کی […]

کراچی، جدہ جانے والے مسافر سے  لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدہ جانے والے مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کر لی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق 970 گرام منشیات مسافر کے ٹرالی بیگ کی تلاشی کے دوران برآمد ہوئیں۔ منشیات کو ٹرالی بیگ کے مختلف خانوں […]

گل پلازہ آتشزدگی: صدر اور وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور گل پلازہ میں آگ لگنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے […]

سردیوں میں ناک کی بندش اور سینے کی جکڑن، وجوہات کیا ہیں؟

سردیوں کا موسم جہاں خوشگوار ٹھنڈک اور گرم کپڑوں کا سکون لاتا ہے، وہیں بہت سے افراد کے لیے سینے میں جکڑن، ناک بند ہونے اور سانس لینے میں دشواری جیسی شکایات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ یہ مسائل خاص طور پر شہروں اور میدانی علاقوں میں زیادہ دیکھے جاتے ہیں، جن کے پیچھے کئی وجوہات […]

وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی سفیر اور اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک بڑھانے […]

باجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے گھر کے باہر بم دھماکا

جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکا مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے عین باہر پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل […]

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں گر گیا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سرگودھا میں شدید دھند کے باعث ایک ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی […]