آزاد کشمیر کی نئی اسمبلی آج حلف اٹھائے گی، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کل ہوگا

2026 کے عام انتخابات کے بعد آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہوگا، جس میں نو منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب 27 اگست کو متوقع ہے، جبکہ مسلم لیگ ن 53 رکنی ایوان میں 25 نشستوں کے ساتھ حکومت سازی کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ […]

جماعت اسلامی کے اسلام آباد میں دھرنوں کا شیڈول جاری

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے اپنی احتجاجی تحریک میں مزید شدت لاتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دھرنوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جماعت اسلامی نے صوبائی دارالحکومتوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی شام سے […]

مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن کے ساتھ بڑی بیٹھک، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور مشترکہ اپوزیشن تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر، جنید اکبر، عامر ڈوگر، شاہد خٹک، جمعیت علمائے اسلام […]

طبی معائنے کے بعد عمران خان کو صبح 5 بجے اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب مناسب سیکیورٹی انتظامات کے تحت شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے تفصیلی طبی معائنہ کرنے کے […]

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کی اہم شخصیات اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا۔ بلوچستان باصلاحیت، ثابت قدم، محب […]

عمران خان طبی معائنے کے بعد شفا اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد کے شفا اسپتال میں طبی معائنے کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔  ذرائع کے مطابق شفا اسپتال میں عمران خان کے طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹس کیے گئے، جس کے بعد انہیں شب سیکیورٹی حصارمیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق […]

موسلا دھار بارشیں، مختلف شہر زیرِ آب، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

 حالیہ موسلا دھار بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچا دی، کئی بازار، رہائشی علاقے اور کاروباری مراکز بارش کے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید بارش کے باعث راولپنڈی کے راجہ بازار کے متعدد حصے بھی زیرِ […]

شہر اقتدار میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا، کیا حکومت اور اپوزیشن قریب آ رہے ہیں؟

اسلام آباد میں سیاسی رابطوں میں اچانک تیزی نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ممکنہ نئے سیاسی رابطوں کی بحث چھیڑ دی ہے۔ عمران خان کی صحت اور اسپتال منتقلی کے معاملے کے ساتھ ایک ہی روز اہم سیاسی ملاقاتوں اور بیانات نے شہر اقتدار کے بدلتے ہوئے سیاسی منظرنامے کو نمایاں کردیا ہے۔ ایک […]

راشد منہاس شہید کی 55ویں برسی، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کا خراجِ عقیدت

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مسلح افواج نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشانِ حیدر) کی 55ویں برسی پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف […]

قومی اسمبلی میں آج اہم قانون سازی کی تیاری، حکومت کا ہنگامی بل لانے کا منصوبہ

قومی اسمبلی میں آج ایک انتہائی اہم اور غیر معمولی قانون سازی کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت معمول کی کارروائی کے علاوہ ایک ضمنی ایجنڈے کے ذریعے ایوان میں نیا بل پیش کرنے کی مکمل تیاری کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اس مقصد کے لیے ایوان […]