آئی جی پنجاب عثمان انور تبدیل، راؤعبد الکریم نئے آئی جی پنجاب تعینات، نوٹیفکیشن جاری

راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جنوری 2023ء کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے بطور آئی جی پنجاب 3 سال سے زائد کا دورانیہ گزارا۔ اس  کےعلاوہ ڈی جی ایف […]

شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

امت مسلمہ آج شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مساجد میں آج رات بھر نوافل ادا کیے جائیں گے، شہری رات بھر نوافل کے ساتھ خدائے بزرگ و برترکی بارگاہ میں اپنی، فیملیز اور احباب […]

2 روز میں پتنگوں، گڈے، گڈیوں اور پنوکی 34 کروڑکی خرید و فروخت کا ریکارڈ قائم

کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے پہلے دو روز کا خرید و فروخت کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ لاہور میں بسنت کی آمد کے ساتھ ہی گڈے گڈیاں پتنگ اور ڈور کی فروخت میں ریکارڈ قائم ہونے لگے،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن نے پہلے دو روز کا خرید و فروخت کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ کائٹ فلائنگ […]

جنوری 2026 میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

جنوری 2026 میں پاکستان کی برآمدات پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔ ادارہ شماریات کےمطابق برآمدات کاحجم 35 فیصد اضافےسے 3.1 ارب ڈالرتک پہنچ گیا،جنوری میں درآمدات 5 فیصدکم ہوکر 5.8 ارب ڈالر رہ گئیں،ماہانہ تجارتی خسارہ 29 فیصدکم ہوکر 2.7 ارب ڈالر تک محدود رہ گئیں، البتہ مالی سال کےپہلے 7 ماہ […]

’صوبائی حکومت انسداد دہشت گردی کے لیے اداروں کو مضبوط کرے‘؛ وزیراعظم سے سہیل آفریدی کی ملاقات کا اعلامیہ

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی پیر کو ہونے والی ملاقات کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی، این ایف سی ایوارڈ اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ملاقات میں وفاق اور صوبوں کے درمیان […]

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، چھتوں کا کرایہ 10 لاکھ روپے تک پہنچ گیا

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ پتنگ بازی کے شوقین افراد کے لیے چھتیں کرائے پر حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ اندرون شہر میں چھتوں کا کرایہ 10 لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔ شہریوں کے مطابق جو چھتیں وہ صرف 2 دن کے تہوار کے […]

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کا رد عمل آگیا

مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ 15 فروری کو ہونے والا میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ردعمل آگیا ہے۔ پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی نے […]

پنجاب میں ایک ساتھ 4 تعطیلات، مریم نواز کا عوام کے لیے اہم پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو آنے والی طویل ہفتہ وار چھٹیاں مثبت انداز میں گزارنے اور تازہ دم ہونے کا موقع فراہم کریں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ پنجاب میں عوام 5 فروری کو یوم کشمیر، 6 […]

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر مسلح افراد کا حملہ، 3 اہلکار شہید

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہکار زخمی ہوگئے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں شہید اہلکاروں کی میتیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد […]

ملک کے کن حصوں میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بعض علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع […]