ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے متعدد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ادارے کو اطلاع ملی تھی […]

آپریشن غضب للحق سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری، طالبان کا مزید کتنا نقصان ہوا؟

پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 527 کارندے ہلاک اور 755 زخمی ہیں جب کہ 237 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں اور 38 پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔ افغانستان سے دہشت گردی اور بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے […]

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ، شہریوں کو لمبی لائنوں کا سامنا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمتوں کے اعلان پر ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں جاری […]

آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک، 700 زخمی

وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک اور 696 زخمی ہیں، 226 افغان چیک پوسٹیں تباہ ہوچکی ہیں اور 35 پر قبضہ کیا جاچکا ہے۔ وزیر اطلاعات نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے دوپہر چار مارچ سہ پہر چار […]

ایران اسرائیل جنگ: پاکستان میں تیل قلت کا خدشہ، کمپنیوں نے پٹرول پمپس کو فراہمی محدود کردی

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے اثرات پاکستان سمیت دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں تیل کمپنیوں نے پٹرول پمپس کو تیل کی فراہمی محدود کرنا شروع کر دی ہے، جس کے باعث ممکنہ قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے […]

صارفین کے لیے بُری خبر، ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 35 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ فیصلے کے مطابق اکتوبر تا دسمبر 2025 […]

عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان سے مبارک سفر کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کہ رواں سال حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق […]

آپریشن غضب للحق میں مارے گئے افغان طالبان اہلکاروں کی تعداد 435 ہوگئی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں اب تک مارے جانے والے افغان طالبان اہلکاروں کی مزید تفصیلات جاری کردی ہیں، جس کے مطابق اب تک 435 افغان اہلکار ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان سے دہشت گردی اور بلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے […]

آپریشن غضب للحق: اب تک 415 افغان طالبان ہلاک، 182 پوسٹیں، 185 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں اب تک مارے جانے والے افغان طالبان اہلکاروں کی مزید تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق اب تک 415 افغان اہلکار ہلاک اور 580 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کے روز وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ […]

وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس: افغانستان و ایران سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اہم اجلاس میں افغانستان اور ایران سمیت خطے کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اتوار کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت علاقائی اور ملکی سیکیورٹی صورت حال پر جائزے کے لیے اعلی سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی […]