وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ وار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے یا ردوبدل کی سمری موصول ہونے پر اپنا بیان جاری کیا اور کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں […]
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، پاکستان کیجانب سے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ

وزیراعظم پاکستان نے آج جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے محدود سطح کی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر […]
پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرا سے 2 جہاز 10 سے 12 کروڑ لیٹر تیل کے ساتھ کراچی پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جہازوں کی منتقلی پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں ہوئی تاکہ بحری راستے میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔ پی این ایس سی کے حکام نے تصدیق کی […]
ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، ایرانی صدر کا وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ ایران خطے کے کسی ملک کو نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران کا خطے کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کا ہرگز کوئی ارادہ نہیں اور ایران صرف اپنے دفاع تک محدود رہ کر حالات کو قابو میں رکھنے […]
پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، پی ایس او

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں حالانکہ 20 دن سے زائد کا ذخیرہ موجود ہے۔ پی ایس او نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی صورت حال کے تناظر میں […]
’ایرانی قیادت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘: وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کوخط لکھا ہے، جس میں ان کے والد سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔ منگل کو لکھے گئے خط […]
مشرق وسطیٰ بحران: وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے کفایت شعاری اقدامات کیا ہیں؟

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت اور علاقائی صورتحال کے تناظر میں اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کے اعلیٰ سطح کے وفاقی و صوبائی حکام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف […]
کابل کے گرین زون میں مطلوب عسکریت پسندوں کی موجودگی؟ سفارتی خدشات اور طالبان رجیم کے لیے ممکنہ نتائج

بعض سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت کابل کے انتہائی حساس علاقے گرین زون میں متعدد مطلوب عسکریت پسندوں کو پناہ دے رہی ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود، عسکری کمانڈر حافظ گُل بہادر، بلوچ علیحدگی پسند رہنما بشیر زیب بلوچ […]
وزیراعظم کی تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اور کفایت شعاری اپنانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بین الاقوامی سطح پر حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم کو عالمی سطح پر پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی اور اس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ […]
ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگرد ہلاک

پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کے متعدد ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ادارے کو اطلاع ملی تھی […]