وفاقی کابینہ کا گندم کی خرید و فروخت کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس، کمیٹی تشکیل

وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خرید و فروخت کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں حج پالیسی 2027-2030 کی […]
آئی ایم ایف اور حکومت میں بجٹ مذاکرات شروع، 15 ہزار 300 ارب روپے اکٹھا کرنے کا ہدف

وفاقی حکومت، آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال 2026-27 کیلیے بجٹ سازی پر مذاکرات شروع ہوگئے۔ وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کی ذمے داری نائب وزیراعظم اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈارکے حوالے کردی۔ وزیر اعظم نے اسحق ڈارکی سربراہی میںاعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی جس میں وزیرخزانہ […]
ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی پروقار تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر شخصیات کو اعزازات سے نواز دیا گیا

اسلام آباد، ایوانِ صدر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ممتاز شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کیے۔ تقریب میں وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام، سفارتکاروں، عسکری شخصیات اور مختلف شعبوں […]
حکومت کا پنشن نظام ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ، اب پنشنرز کو رقم وصول کرنے سے پہلے کیا کرنا ہوگا؟

حکومتِ پاکستان نے وفاقی اور صوبائی پنشنرز کی تصدیق کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نادرا کے اشتراک سے ڈیجیٹل ’پروف آف لائف‘ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پنشن کی ادائیگی سے قبل بائیومیٹرک اور فیشل ریکگنیشن کے ذریعے تصدیق لازمی ہوگی۔ حکومتِ پاکستان پنشنرز کی […]
کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے

قومی اسمبلی سے ’’اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (کتابوں کے پلاسٹک کور پر پابندی) ایکٹ 2026‘‘ منظور کر لیا گیا جس کے تحت کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی جبکہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔ بل کے متن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کوئی بھی سیلر […]
موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم، اپنا کھیت ، اپنا روزگار سکیم منظور : صنعتیں لگانے پر معاونت کرینگے ، مریم نواز

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 34ویں اجلاس میں موٹر سائیکل سواروں اور کسان کارڈ ہولڈرز کیلئے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی ، 22 مئی سے 24 اگست تک سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں،چولستان اور کچے کے شہریوں کیلئے آسان شرائط پراپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم شروع کرنے سمیت متعدداہم فیصلے کئے […]
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کل بھرپور قومی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

پاکستان بھر میں ’معرکۂ حق‘ کی پہلی سالگرہ کل (اتوار) ملی جوش، جذبۂ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے ولولے کے ساتھ منائی جائے گی، جبکہ مرکزی تقریب اسلام آباد کے تاریخی پاکستان مونومنٹ شکرپڑیاں میں منعقد ہوگی۔ اگرچہ یکم مئی سے ہی ملک بھر میں تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، […]
جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ ایم ایٹ شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی، 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے […]
پاکستان کو سعودی عرب کی سلامتی عزیز ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا […]
معرکہ حق نے قوم کو اعتماد اور قوت دی، دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: افواجِ پاکستان

بھارت کے خلاف معرکہ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا ، دشمن کو آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے […]