امریکی قبضے میں گئے ایرانی جہاز کا عملہ پاکستان کے راستے وطن واپس پہنچ گیا

امریکا کے قبضے میں گئے ایرانی جہاز توسکا کا عملہ پاکستان کے راستے اپنے وطن واپس پہنچ گیا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا نے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی تصویر بھی جاری کردی۔ انہیں بلوچستان اور سیستان کے راستے ایران واپس بھیجا گیا، عملے کو گوادر […]

بجلی بحران کی اصل وجہ موبائل چارجر ہیں، جاوید چوہدری کے انوکھے دعوے پر صارفین کی تنقید

معروف صحافی اور تجزیہ کار جاوید چوہدری نے پاکستان میں بجلی کے مسئلے کی ایک بڑی وجہ موبائل فون چارجرز کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں توانائی کے بحران کی ایک اہم وجہ گھروں میں موبائل چارجرز کا مسلسل استعمال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقریباً 25 کروڑ کی […]

معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر گنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب

معرکہ حق اور آپریشن بیان المرصوص میں فتح کا ایک سال مکمل ہونے پرگنڈا سنگھ بارڈر قصور میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا، قومی جذبے سے سرشار ہزاروں شہری مختلف گروپوں کی شکل میں گنڈا سنگھ بارڈر پہنچے۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، وکلاء، پولیس، سول ملازمین اورعام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء […]

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گے، جہاں اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا […]

پاکستان میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان، گرمی کتنے دن جاری رہے گی؟

پاکستان کے مختلف حصوں بالخصوص سندھ، جنوبی پنجاب اور اندرون بلوچستان میں اگلے سات دنوں کے دوران شدید گرمی کا امکان ہے جہاں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتے کے آخر تک بعض جنوبی علاقوں میں پارہ 44 سے 45 […]

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا عالمی یومِ آزادی صحافت پر پیغام: ذمہ دارانہ صحافت امن و استحکام کی ضمانت قرار

عالمی یومِ آزادیِ صحافت (3 مئی 2026) کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں صحافت کی اہمیت، صحافیوں کی خدمات اور ذمہ دارانہ میڈیا کے کردار کو عالمی امن، استحکام اور عوامی شعور کے فروغ کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ صدر مملکت […]

صدرِ مملکت چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کا 5 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔ صدر آصف علی زرداری کو سانیا ایئر پورٹ پر کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما وانگ چیانگ نے الوداع کیا، صدر مملکت کے چین دورے کے دوران پاکستان اور چین میں تعمیراتی مشینری، صحت اور میڈیکل ٹیکنالوجی سے […]

افغان طالبان فورسز کا سرحد پر معصوم شہریوں کو  نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے، وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سرحدی اضلاع میں معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کے غیر انسانی اور پرتشدد سلسلے ناقابل قبول، مذموم اور انسانی جان کے حوالے سے ان کی وحشیانہ فطرت کا عکاس ہیں وفاقی […]

ایران نے مذاکرات کے لیے نئی تجویز پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دی ہے: ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ممکنہ مذاکرات کے لیے اپنی نئی تجویز پاکستان کے ذریعے امریکا تک پہنچا دی ہیں۔ تاہم اس تجویز کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اِرنا‘ کے مطابق ایران نے نئی تجویز جمعرات کی شام پاکستان کے ذریعے […]

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 399 روپے […]