کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے

قومی اسمبلی سے ’’اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (کتابوں کے پلاسٹک کور پر پابندی) ایکٹ 2026‘‘ منظور کر لیا گیا جس کے تحت کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی جبکہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔ بل کے متن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کوئی بھی سیلر […]
موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم، اپنا کھیت ، اپنا روزگار سکیم منظور : صنعتیں لگانے پر معاونت کرینگے ، مریم نواز

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 34ویں اجلاس میں موٹر سائیکل سواروں اور کسان کارڈ ہولڈرز کیلئے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی ، 22 مئی سے 24 اگست تک سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں،چولستان اور کچے کے شہریوں کیلئے آسان شرائط پراپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم شروع کرنے سمیت متعدداہم فیصلے کئے […]
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کل بھرپور قومی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

پاکستان بھر میں ’معرکۂ حق‘ کی پہلی سالگرہ کل (اتوار) ملی جوش، جذبۂ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے ولولے کے ساتھ منائی جائے گی، جبکہ مرکزی تقریب اسلام آباد کے تاریخی پاکستان مونومنٹ شکرپڑیاں میں منعقد ہوگی۔ اگرچہ یکم مئی سے ہی ملک بھر میں تقریبات اور خصوصی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، […]
جھل مگسی میں مسافر کوچ الٹ گئی، 8 افراد جاں بحق، 30 زخمی

جھل مگسی میں ایم ایٹ شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 8 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاران سے لاڑکانہ جانے والی مسافر کوچ ایم ایٹ شاہراہ پر بے قابو ہو کر الٹ گئی، 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے […]
پاکستان کو سعودی عرب کی سلامتی عزیز ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا […]
معرکہ حق نے قوم کو اعتماد اور قوت دی، دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: افواجِ پاکستان

بھارت کے خلاف معرکہ حق کا پہلا سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان نے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں دشمن نے پاکستان کی قوت اور فیصلہ کن صلاحیت کا مشاہدہ کیا ، دشمن کو آئندہ ہر مہم جوئی کا جواب اس سے بھی زیادہ سخت ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے […]
بونیر: نائب قاصد کے بیٹے نے سی ایس ایس میں پہلی پوزیشن کیسے حاصل کی؟

’کسی سے متاثر نہیں ہوا تھا، ایف ایس سی کے بعد ہی سی ایس ایس کی تیاری شروع کر دی تھی اور مسلسل محنت کے نتیجے میں پہلی ہی کوشش میں صوبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔‘ یہ کہنا ہے خیبر پختونخوا کے پسماندہ ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے حضرت بلال کا، جنہوں نے […]
ملک بھر میں آج سے 11 مئی تک شدید گرمی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 7 […]
معرکہ حق: اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے والہانہ محبت کا اظہار

آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اپنے وطن سے والہانہ محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ دشمن کی کوئی بھی چال، فریب یا دھوکہ دہی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، […]
پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے: مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پنجاب کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات ارکان اسمبلی نے شہروں کی طرح دیہات میں بھی ستھرا پنجاب کے تحت صفائی کا مربوط […]