ہری پور؛ حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں آتشزدگی، خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور کے علاقے حطار میں واقع حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری میں آتشزدگی سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے ہری پور میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج […]
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے جدہ میں طویل ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ […]
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب امریکی ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے، جس کی رقم آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اسپرنگ اجلاس 2026 کے موقع […]
ایران امریکا مذاکرات کا اگلا مرحلہ بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے، سفارتی ماہرین

سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں اور زیادہ تر امکان یہ ہے کہ وہ پاکستان میں ہی منعقد ہوں۔ ان کے مطابق ایران چونکہ پاکستان پر اعتماد کرتا ہے اس لیے وہ ممکنہ طور پر کسی دوسرے ملک میں مذاکرات کرنے […]
16 سے 19 اپریل تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پشگوئی کی ہے، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں لینڈ سلائنڈنگ و سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر کے روز جاری کردہ الرٹ میں کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں جمعرات (16 اپریل) سے اتوار (19 […]
اسلام آباد امن مذاکرات:ٹرمپ کا بیشتر نکات پر پیشرفت کا اعلان، ایران اگلی نشستیں و رابطے جاری رکھنے پر تیار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں زیادہ تر نکات پر پیشرفت ہوگئی تاہم ایران کے جوہری پروگرام پر کوئی حتمی معاہدہ طے نہ پا سکا۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ تقریباً 20 گھنٹے طویل مذاکرات مجموعی طور پر مثبت […]
پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات کسی نتیجے پر کیوں نہ پہنچ سکے؟

پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والے امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی امن مذاکرات 21 گھنٹے کی طویل اور تھکا دینے والی بحث کے بعد کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ امریکی وفد کی قیادت کرنے والے نائب صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے خاتمے پر اسے ایران […]
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے، ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شمولیت کو سراہا، وزیراعظم نے خطے اور دنیا […]
اسلام آباد مذاکرات: مقامی و غیر ملکی میڈیا کے لیے مفت شٹل سروس

حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے اہم بین الاقوامی مذاکرات کے موقع پر مقامی اور غیر ملکی میڈیا نمائندگان کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس فراہم کی گئی جس کا مقصد صحافیوں کی آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ شٹل سروس 11 اپریل 2026 سے صبح 6 بجے […]
امریکا ایران مذاکرات: غیر ملکی وفود کی آمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سکیورٹی اور انتظامی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں سکیورٹی پلان اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے […]