ایران کیساتھ مذاکرات؛ امریکا کی مشرقِ وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بیڑہ بھیجنے کی تیاری

امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات سست روی کے ساتھ جاری ہیں تاہم فریقین نے اسے امید افزا قرار دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کے باوجود امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں دوسرے طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعیناتی کی تیاری شروع کردی۔ امریکی میڈیا کے […]
کیا سیاسی درجہ حرارت میں کمی تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ ممکنہ ڈیل کا نتیجہ ہے؟

پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان پس پردہ رابطوں اور مذاکرات سے متعلق چہ مگوئیاں زور پکڑ رہی ہیں اور مختلف سیاسی رہنماؤں اور سینیئر تجزیہ کاروں کے حالیہ بیانات سے عندیہ ملتا ہے کہ اگرچہ باضابطہ طور پر کسی پیشرفت کی تصدیق نہیں ہوئی لیکن ماحول میں نسبتاً نرمی ضرور محسوس کی جا […]
بنگلادیش انتخابات: بی این پی دو تہائی اکثریت کے ساتھ 209 نشستیں جیتنے میں کامیاب، جماعت اسلامی اتحاد 68 سیٹوں تک محدود

بنگلا دیش میں ہونے والے تاریخی عام انتخابات میں بنگلادیشن نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ مقامی ٹی وی چینلز کے مطابق بی این پی کی قیادت میں اتحاد نے 300 رکنی پارلیمنٹ میں 209 نشستیں جیت کر دو تہائی اکثریت حاصل کر لی۔ یہ انتخابات 2024 میں ہونے […]
پاکستان کرسچن الائنس یو اے ای کے ارکان نے صدر الائنس جان قادر کی صدارت میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد سے ملاقات کی.

دبئی, پاکستان کرسچن الائنس یو اے ای کے ارکان نے صدر الائنس جان قادر کی صدارت میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد سے ملاقات کی. اس دوران قونصلر عمران شاہد، جنید مرتضیٰ، فواد احمد خان اور محمد صالح بھی موجود تھے. پاکستان کرسچن الائنس کی طرف سے صدر جان قادر، […]
سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن 14 فروری کو گل پلازہ کا دورہ کرے گا جب کہ جوڈیشل کمیشن حکومتی اداروں […]
ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے اس رضاکارانہ فیصلے کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے کہ جس کے تحت ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی (ERF) کی شرح میں 3 فیصد کمی کر کے اسے 4.50 فیصد کی مسابقتی سطح پر لایا گیا ہے۔ انہوں نے فیڈریشن کے اس […]
واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا دلچسپ ’’کلوز فرینڈ‘‘ فیچر سامنے آگیا

واٹس ایپ جلد ہی انسٹاگرام طرز کا نیا ’کلوز فرینڈز‘فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس صرف منتخب دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت صارفین ایک مخصوص فہرست تیار کر سکیں گے جس میں شامل افراد ہی ان کا نجی […]
پاکستانی طلبہ کیلیے مکمل فنڈڈ انٹرن شپ، ایک ہزار ڈالر ماہانہ وظیفہ، رہائش اور دیگر سہولیات

پاکستانی طلبہ کے لیے سعودی عرب میں فلی فنڈڈ انٹرن شپ کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں ایک ہزار ڈالر ماہانہ وظیفے کے ساتھ دیگر سہولیات بھی دی جائیں گی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAUST) نے اپنے وزٹنگ اسٹوڈنٹ ریسرچ پروگرام […]
رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق کردی: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ رافیل طیارے بنانے والی کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کی تصدیق کردی ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رافیل کمپنی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل […]
پاکستان کے الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب روانگی، خلائی پروگرام کو نئی تقویت

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن یعنی سپارکو نے جمعرات کے روز پاکستان کے دوسرے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-2) کی کامیاب لانچنگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے یانگ جیانگ سی شور لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا۔ سپارکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا […]