ٹرمپ کا ایران پر حملے کا اختیار خطرے میں

امریکی کانگریس میں اگلے ہفتے اس بات پر ووٹنگ کا امکان ہے کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قانون سازوں کی منظوری کے بغیر ایران پر فوجی کارروائی کا اختیار دیا جائے یا نہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی فوج ایران پر حملے کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکی […]
نائیجیریا میں مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، 50 افراد قتل

افریقی ملک نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک گاؤں پر حملہ کرتے ہوئے کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔ رائٹرز کے مطابق نائیجیریا ki ریاست زمفارا کے ایک دیہی گاؤں پر درجنوں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگائی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس […]
کراچی ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی کراچی زون کے مطابق کراچی کے ہوائی اڈے پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کے دوران بیرون ملک سے آنے والے مسافروں […]
موٹروے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا برآمد

موٹروے پولیس ساؤتھ زون، سیکٹر سکرنڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نواب شاہ لنک روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات سے بھرا چھینا گیا مزدا برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی میں ایبٹ کمپنی کی ادویات رکھی ہوئی تھیں جو کراچی سے سکھر لے جائی جا رہی تھیں۔ نامعلوم ملزمان نے گاڑی […]
امریکی سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود ٹرمپ کا عالمی سطح پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہنگامی اختیارات کے تحت عائد کیے گئے وسیع ٹیرف غیر قانونی قرار دینے کے بعد انہوں نے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی 10 فیصد عالمی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے 6 کے مقابلے میں 3 ججوں کی اکثریت سے […]
پاکستان بزنس کونسل شارجہ کا شارجہ میں ہائی ٹیک UAE ای انوائسنگ، آگاہی و نیٹ ورکنگ سیشن کا انعقاد

شارجہ. پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) نے شارجہ میں ہائی ٹیک یو اے ای ای. انوائسنگ. آگاہی و نیٹ ورکنگ سیشن کامیابی کے ساتھ منعقد کیا۔ اس سیشن کا مقصد 2026 میں نافذ ہونے والے لازمی یو اے ای، ای انوائسنگ فریم ورک کے لیے کاروباری طبقے کو تیار کرنا تھا۔ اس سیشن میں کاروباری […]
ٹی20 ورلڈکپ: پاکستان نیوزی لینڈ سپر ایٹس ٹاکرے سے قبل کولمبو میں موسم کی صورتحال کیا ہے؟

کولمبو میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹس مرحلے کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ آج آر پریماداسا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے، تاہم موسم بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ موسمی رپورٹس کے مطابق کولمبو میں دوپہر کے وقت آسمان مکمل […]
ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

ایران میں تربیتی پرواز کے دوران ایرانی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ صوبہ ہمدان میں رات کے وقت حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں ایک پائلٹ جاں بحق ہوگیا، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی۔ خیال رہے کہ ایران کے پاس موجود طیاروں کا […]
ایران پر ممکنہ حملہ: برطانیہ کا امریکا کو فوجی اڈے دینے سے انکار

برطانیہ نے امریکا کو ایران کے خلاف کسی ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے برطانوی فضائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، جس سے لندن اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ امریکی طیارے ماضی کے معاہدوں کے تحت رائل ایئر فورس کے اڈے فیئر فورڈ (RAFFairford) اور بحرِ ہند […]
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر معاہدہ کرنے کے لیے 10 سے 15 دن کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈیل نہ ہوئی تو انتہائی برے نتائج سامنے آئیں گے۔ دوسری جانب تہران نے بھی واضح کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں خطے […]