پاکستان کے سفارت خانے، انقرہ نے 5 اگست کو “یومِ استحصال” واقعی بہت سنجیدگی اور وقار کے ساتھ منایا۔

انقرہ، ترکیے(نامہ نگار خصوصی سید رضوان حیدر بخاری، روزنامہ جذبہ نیوز انٹرنیشنل) ترکیے کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کے سفارت خانے میں “یوم استحصال کشمیر” کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات (جو 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ […]

روس کے ساحلی تفریحی مقام پر دھماکا، 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک، روس اور یوکرین کے متضاد دعوے

روس کے بحیرہ اسود کے ساحلی تفریحی مقام ’آرخیپو-اوسیپووکا‘ میں ایک پرہجوم ساحل پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ واقعے کی وجہ سے متعلق روس اور یوکرین نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ پیر کے روز روسی […]

رکشوں میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کا فیصلہ

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے ) بورڈ کے اجلاس میں شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے ، عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی موثر بنانے اور رکشوں کے کرایوں کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس […]

قونصلیٹ جنرل پاکستان، دبئی میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا

دبئی, بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو کیے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات، جن کا مقصد بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر (IIOJK) کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنا تھا، کےحوالے سے قونصلیٹ جنرل پاکستان، دبئی میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے […]

غزہ میں پورے قبیلے کا اجتماعي جنازہ، ملبے سے ملنے والی 112 لاشیں ایک ساتھ سپرُدِ خاک

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے تقریباً تین سال بعد ملبے سے برآمد ہونے والی 112 فلسطینیوں کی باقیات کو اجتماعی جنازے کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ تمام افراد الحساینہ (ابو شریعہ) قبیلے سے تعلق رکھتے تھے، جن کے سیکڑوں افراد نومبر 2023 میں ایک ہی حملے میں […]

اوپن اے آئی کا اے آئی ایجنٹ سیکیورٹی توڑنے کے لیے خود ساختہ جعلی شناختیں بنانے لگا

برطانیہ کے اے آئی سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اوپن اے آئی اور اینتھروپک کے جدید اے آئی ایجنٹس کی جانچ کے دوران بعض ایسے واقعات سامنے آئے جن میں ایجنٹس نے بغیر اجازت اقدامات کیے، جن میں جعلی آن لائن شناختیں بنانا اور نقصان دہ کمپیوٹر کوڈ کو منظور کروانے کی […]

گزشتہ سال کس ملک کے زائرین نے سب سے زیادہ عمرے کیے؟

سعودی وژن 2030 کے بنیادی فریم ورک کے تحت جاری کردہ ’پلگرم ایکسپیرینس پروگرام‘ (پی ای پی) کی سالانہ رپورٹ 2025 منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ سال 1 کروڑ 80 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے جن میں سب سے زیادہ مصری جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانی عمرہ زائرین تھے۔ […]

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے 7 سال: ‘کشمیری خود کو تنہا نہ سمجھیں’

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ استحصالِ کشمیر انتہائی غم و غصے اور ملی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پانچ اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کو سات سال مکمل ہونے پر پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے […]

بحیرۂ احمر میں حملے کے بعد بھارتی پرچم بردار جہاز ڈوب گیا، 13 بھارتیوں سمیت تمام 14 ملاح بچا لیے گئے

یمن کے مغربی ساحل کے قریب بحیرۂ احمر میں بھارتی پرچم بردار تجارتی جہاز ایک حملے کے بعد الٹ کر ڈوب گیا، تاہم جہاز میں سوار 13 بھارتی ملاحوں سمیت تمام 14 افراد کو یمنی فورسز نے بحفاظت بچا لیا۔ بھارت نے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے بلااشتعال کارروائی قرار دیا ہے۔ بحیرۂ […]

یومِ استحصال کشمیر: مسلح افواج کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور

 یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان کی عسکری قیادت نے بھارت کے غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب […]