پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی ہے، سفیر طاہر حسین اندرابی کانفرنس کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق تخفیف اسلحہ کانفرنس دنیا کا واحد کثیرالجہتی فورم ہے جہاں تخفیف اسلحہ اور اسلحے پر کنٹرول سے متعلق معاہدوں پر مذاکرات ہوتے ہیں۔ جنیوا میں اقوام متحدہ […]

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان–آسیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط شراکت داری پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آسیان کے ساتھ زیادہ فعال اور تجارتی بنیادوں پر مرکوز روابط پر زور دیا ہے، جس میں پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی میں تعاون اور کاروباری سطح پر براہِ راست روابط میں اضافے کو […]

پنجاب میں ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری

پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے ٹیکس شفافیت بہتر بنانے کے لیے پنجاب بھر کے ریسٹورنٹس، ہوٹلز، کافی شاپس اور فوڈ چینز میں آنے والے صارفین کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق صارفین ادائیگی کے وقت لازماً ڈیجیٹل رسید حاصل کریں، جبکہ کاروباری اداروں کو یہ ہدایات نمایاں طور پر آویزاں […]

میٹا نے 7 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ وجہ بتائے بغیر ڈیلیٹ کردیے

سوشل میڈیا کی معروف کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 7 لاکھ 56 ہزار سے زائد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس 16 سال سے کم عمر بچوں کے تھے۔ کمپنی کے مطابق یہ قدم اُس قانون کی پاسداری کے لیے اٹھایا گیا ہے جس کے تحت کم عمر بچوں کے […]

پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری، فل برائٹ ایچ ای سی شراکت داری مزید 5 سال کے لیے بحال

پاکستان اور امریکا نے اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں دیرینہ تعاون کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے فل برائٹ ایچ ای سی شراکت داری کی 5 سال کے لیے تجدید کر دی ہے۔ نئے معاہدے کے تحت مالی سال 2026-27 سے 2031-32 کے دوران 66 پاکستانی اسکالرز کو امریکا میں […]

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کا نیا دفاعی اتحاد، ٹرمپ نے مکہ معاہدے کو ’بڑا اور اہم قدم‘ قرار دے دیا

ریاض: سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے نے خطے میں ایک نئے سیکیورٹی اتحاد کی بنیاد رکھ دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’’بڑا، جرات مندانہ اور اہم پہلا قدم‘‘ قرار دیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق ٹرمپ نے سوشل […]

شارجہ, پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار اور رنگا رنگ جشنِ آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا،

شارجہ: پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں یومِ آزادی کے موقع پر پروقار اور رنگا رنگ جشنِ آزادی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے کی۔ تقریب کے دوران ملی نغموں، سبز ہلالی پرچموں اور پاکستان کے مختلف ثقافتی رنگوں نے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کردیا۔تقریب میں […]

جماعت اسلامی کے مہنگائی ،پٹرولیم لیوی کیخلاف صوبائی دار الحکومتوں میں دھرنے:موجودہ نظام مزید نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

جماعت اسلامی پاکستان نے بڑھتی مہنگائی، بھاری بجلی بلوں اور پٹرولیم لیوی میں اضافے کیخلاف احتجاجی  تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا اور لاہور ،کراچی ، پشاور ، کوئٹہ سمیت تمام صوبائی دارالحکومتوں کے اہم مقامات پر دھرنے دیدیئے ، لاہور میں فیصل چوک مال روڈ پر ایوان وزیراعلیٰ کے قریب دھرنے میں امیر […]

نئے صوبوں کیلئے قومی ڈائیلاگ ناگزیر،ایم کیو ایم کی سیاسی جماعتوں کو دعوت

 متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے سیاسی جماعتوں کو قومی ڈائیلاگ کرنے کی دعوت دے دی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے بہادرآباد مرکز میں ڈاکٹر مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے لیے قومی […]

مذاکرات کامیاب: گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کردی

حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کردی ہے جب کہ 9 روزہ ہڑتال کے باعث منڈیوں میں سبزیوں اور اجناس کی ترسیل متاثر ہوئی۔ اتوار کے روز کراچی میں گورنر ہاؤس میں ٹرانسپورٹرز  اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات […]