ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز

خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بتایا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا ایک پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا۔ رائٹرز نے ایران کیلئے 300 ارب ڈالر کے فنڈ کی تفصیلات سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ یہ رقم سرمایہ کاری کی صورت میں ایران میں لگائی جائے گی، […]
وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے مالی سال بجٹ 2026.2027 سندھ اسمبلی کا بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ اجلاس آج دوپہر دو بجے اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل سندھ کابینہ کے اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائیگی ۔ نئے مالی سال کےبجٹ میں صوبے کے […]
گلگت بلتستان حکومت سازی، وزیراعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی اراکین میں رسہ کشی، مضبوط امیدوار کون؟

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو حکومت بنانے کا گرین سگنل ملنے کے بعد مرکزی رہنماؤں نے گلگت میں ڈیرے ڈال کر مشاورت شروع کردی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ کے لیے لابنگ بھی عروج پر ہے۔ پیپلز پارٹی کے کئی مرکزی رہنما جن میں قمر زمان […]
فیفا ورلڈ کپ 2026: تاریخ کا سب سے مہنگا مگر متنازع ٹورنامنٹ؟

فٹبال کا سب سے بڑا میلہ شروع آج فیفا ورلڈ کپ 2026 کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے اور افتتاحی میچ کے ساتھ ہی دنیا بھر کی نظریں ایک بار پھر فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ پر جم گئی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف کھیلوں کے شائقین کے لیے ایک عالمی جشن ہے بلکہ اپنی […]
ڈیپ فیک اور وائس کلوننگ کرنے والوں کی اب خیر نہیں، فنکاروں کے تحفظ کے لیے تاریخی قانون تیار

پنجاب حکومت نے صوبے میں فنکاروں کی ڈیجیٹل شناخت، آواز اور چہرے کے تحفظ کے لیے ایک انتہائی اہم اور تاریخی قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں ’پنجاب پرفارمرز ڈیجیٹل شناخت اور مصنوعی ذہانت تحفظ ایکٹ 2026 کا باقاعدہ مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل شناخت اب قانونی ملکیت میڈیا رپورٹس […]
مائیکروسافٹ آؤٹ لک اور ون ڈرائیو صارفین سائبر حملوں کی زد میں

امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے مائیکروسافٹ 365 سروسز استعمال کرنے والے صارفین، جن میں آؤٹ لک، ٹیمز اور ون ڈرائیو شامل ہیں، کو ایک بڑھتے ہوئے سائبر خطرے سے خبردار کیا ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق ایک نئے فِشنگ مہم کے ذریعے ہیکرز ایسے حملے کر رہے ہیں جو ملٹی فیکٹر […]
ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے، آبنائے ہرمز بھی کھل گئی: صدر ٹرمپ کی تصدیق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط ہوگئے، آبنائے ہرمز بھی کھل گئی ہے اور جمعے تک مکمل طور پر کھول دی جائے گی، ایران میں اب سمجھدار قیادت ہے، تہران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق […]
امریکا کی نیت اور ایران کے حقوق کے احترام کو پرکھنے کیلیے معاہدہ کیا، ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اکثریت نے امریکا کے ساتھ معاہدے کی حمایت کی ہے جس میں قومی مفادات کے تحفظ کی شقوں میں رہبرِ معظم مجتبیٰ خامنہ ای نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ […]
ایران کو اربوں ڈالر ملیں گے یا نہیں؟ جے ڈی وینس نے بڑی وضاحت کر دی

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ طے پانے والے مجوزہ معاہدے کے دفاع کے لیے مختلف امریکی ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیتے ہوئے معاہدے سے متعلق کئی اہم نکات پر روشنی ڈالی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس نے گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد معروف […]
کراچی میں صبح سویرے ہلکی پھوار سے گرمی میں مزید کمی، شہر میں موسم خوشگوار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور پھوار کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا گرمی اور حبس میں مزید کمی کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، طارق روڈ، بہادر آباد، صدر اور کھارادر کے علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش یا بوندا باندی دیکھنے میں آئی جس […]