نوجوانوں کو ملازمتوں کے بجائے کاروبار کی سہولت دینے کا فیصلہ:ڈھائی لاکھ نوجوانوں کو کروم بکس دینگے:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اعلان کردیا جس کے مطابق تمام لیبر فورس میں خواتین کے لیے 35 فیصد کوٹہ لازمی ہوگا جبکہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے بجائے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ہر سال سٹارٹ اپس کے لیے […]

ایران کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد، آبی گزرگاہ بدستور بند رکھنے کا اعلان

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا نے آبنائے ہرمز پر ’مکمل کنٹرول‘ حاصل کر لیا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ اہم بحری گزرگاہ بدستور بند ہے اور اسے اس وقت تک نہیں کھولا جائے گا جب تک ایران کی شرائط تسلیم نہیں کی جاتیں۔ […]

یوم آزادی گہما گہمی عروج پر، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار

جشن آزادی میں ایک روز باقی ہے، پورا پاکستان آزادی کے رنگ میں رنگ گیا، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ گئی۔ 14 اگست پاکستان کی آزادی کا دن ہے، یوم آزادی کے موقع پر ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن کو بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے اسی […]

میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کو قرض دینے والے 10 افراد کی فہرست تیار

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جہاں تفتیشی حکام نے 10 افراد کی فہرست تیار کرلی ہے اور انہیں  پوچھ گچھ کے لیے طلب  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے لیے فہرست میں شامل افراد سے […]

وسٹا میری ٹائم کی جانب سے دبئی میں مقیم کمیونٹی کے لیے احتیاطی صحت کی آگاہی کا اقدام

وسٹا میری ٹائم ٹریول اینڈ ٹورازم کے سی ای او ڈاکٹر ظفر طاہر کی قیادت میں، اپنی سرشار ٹیم کے ساتھ یہ اقدام کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور دبئی میں رہنے اور کام کرنے والے لوگوں میں احتیاطی صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کو فروغ دینے کے لیے […]

متحدہ عرب امارات میں جشنِ آزادیِ پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات تقریبات قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں

شارجہ, پاکستان کے رنگ، پردیسیوں کے سنگ متحدہ عرب امارات میں جشنِ آزادیِ پاکستان کی 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات تقریبات قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں۔ اسی سلسلے میں پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں “پاکستان کے رنگ، پردیسیوں کے سنگ ” کے عنوان سے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا۔ […]

14 اگست کی آمد قومی پرچم، جھنڈیوں اور بیجز کے اسٹالز سج گئے

یوم آزادی 14 اگست کی آمد کے ساتھ ہی شہر قائد میں جشن اور تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں کے کنارے پاکستانی پرچموں، جھنڈیوں اور مختلف آرائشی سامان کے رنگ برنگے اسٹالز سج گئے ہیں جنہوں نے فضا کو قومی جذبے اور حب الوطنی کے رنگ میں […]

یوٹیوب نے کمائی کا قانون مزید سخت کر دیا، واچ ٹائم کی شرط دگنی

یوٹیوب نے نئے کریئیٹرز کے لیے اپنے پلیٹ فارم سے پیسے کمانے کی شرائط مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اب نئے کریئیٹرز کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہوکر اشتہارات اور یوٹیوب پریمیم سے آمدنی حاصل کرنے کے لیے پہلے کے مقابلے میں دگنے واچ آورز یا زیادہ شارٹس ویوز حاصل کرنا ہوں […]

یورپ میں دن آج اندھیرے میں بدل جائے گا، نایاب فلکیاتی مظہر کس وقت رونما ہوگا؟

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہوگا۔ گرہن کا مشاہدہ یورپ کے مختلف علاقوں سمیت گرین لینڈ، آئس لینڈ، اسپین کے شمالی حصوں اور پرتگال میں کیا جائے گا، جبکہ برطانیہ اور آئرلینڈ میں سورج گرہن جزوی طور پر نظر آئے گا۔ یورپ میں 1999 کے بعد پہلی بار مکمل سورج گرہن کا نظارہ […]

عالمی سطح پر غذائی مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، پاکستان بھی متاثر ہوگا، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ گیس اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے، موسمیاتی تبدیلی اور ایل نینو کے خطرے کے باعث عالمی سطح پر غذائی اجناس کی قیمتیں توقع سے زیادہ بڑھ سکتی ہیں، جس سے پاکستان بھی متاثر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی ششماہی مانیٹری پالیسی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ […]