پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر روضہ رسولﷺ بھیجنے کا فیصلہ، پاکستانی عوام کا سلام پیش کیا جائے گا!

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر سعودی عرب بھیجا جائے گا جہاں وہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دے کر عوام کی طرف سے حضور اقدس ﷺ کو سلام پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی […]
برفباری اور بارش نے شدت اختیار کرلی، کئی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث آزاد کشمیر، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ مظفرآباد اور اس کے گردونواح میں شدید برفباری کے باعث مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ دیہی رابطہ سڑکیں […]
امریکی جنگی بیڑہ مشرق وسطیٰ میں داخل، ایران سے ڈیل کے لیے چار شرائط

امریکی جنگی بحری بیڑہ ایران کا گھیراؤ کرنے کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں داخل ہوچکا ہے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ ممکنہ نئی ڈیل کے لیے چار بڑی شرائط منوانا چاہتی ہے۔ ان شرائط میں ایران کے افزودہ یورینیم کو مکمل طور پر ملک سے باہر منتقل کرنا، […]
ایپل فروری میں سری کا جدید ورژن متعارف کرائے گا

ایپل کی جانب سے فروری کے وسط میں سری کے نئے ورژن پیش متعارف کیے جانے کی توقع ہے۔ بلومبرگ کے مارک گورمن کے مطابق ایپل سری میں گوگل کے جیمینی اے آئی ماڈلز کو شامل کرے گا جو جون 2024 میں کیے گئے اعلانات کے مطابق صارف کے ذاتی ڈیٹا اور آن اسکرین مواد […]
صدر آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

صدرِ مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے۔ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پریذیڈنشل فلائٹ ٹریمنل پر یو اے ای کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے ان کا استقبال کیا۔ خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن […]
گل پلازہ آتشزدگی، سرکار کی مدعیت میں درج مقدمہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

گل پلازہ واقعے کی ایف آئی آر 23 جنوری 2026 کودرج کی گئی تھی۔ اس کے بعد اس ایف آئی آر کو سیل کردیا تھا جس کی وجہ سے مقدمہ کی صرف اتنی ہی تفصیل سامنے آسکی تھی کہ گل پلازہ سانحہ پر مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ درج مقدمہ […]
شکارپور: ریلوے ٹریک پر مبینہ دھماکہ، پشاور جانے والی ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

صوبہ سندھ میں شکارپور کے علاقے سلطان کوٹ میں آج ریلوے ٹریک پر مبینہ دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پشاور جانے والی ٹرین کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی شکارپور کو جملہ تفصیلات سے فی الفور آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسی دوران ریسکیو کے […]
ایم کیو ایم وزرا اور اراکین سندھ اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اہم وزرا اور سندھ اسمبلی کے اراکین کی پولیس سیکیورٹی اچانک واپس لیے جانے پر سیاسی اور حکومتی حلقوں میں تشویش کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ جن شخصیات کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے ان میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس […]
اسرائیل نے غزہ سے آخری یرغمالی کی باقیات برآمد کر لیں، جنگ بندی ایک نئے اور مشکل مرحلے میں داخل

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ سے آخری اسرائیلی یرغمالی کی باقیات برآمد کر لی ہیں، جس کے بعد ملک کے لیے ایک طویل اور تکلیف دہ باب اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس اہلکار ران گویلی کی باقیات شمالی غزہ کے ایک قبرستان سے ملیں، جو 7 اکتوبر […]
سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ میں متبادل دکانیں اور ایک کروڑ روپے بلا سود قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں پیر کے روز میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سانحہ گُل پلازہ کے شہدا کے لواحقین کےغم میں شریک […]