مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ گزشتہ سے پیوستہ ہفتے ریلیز سے قبل بھی یہ فون پہلے نمبر پر موجود تھا۔ تاہم، اس فہرست میں متعدد نئی ڈیوائسز نے جگہ بنائی ہے۔ تازہ ترین فہرست کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا […]
ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ اگر یہ منصوبہ حقیقت بن جاتا ہے تو یہ ایپل کی جانب سے ایڈیٹو مینوفیکچرنگ کے عمل کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہوگا۔ کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کا ابتدائی استعمال […]
پاکستان میں توانائی بحران کا خطرہ ٹل گیا، لاکھوں ٹن پیٹرول سے بھرے جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز

مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا، پورٹ قاسم پر دو جہاز لنگر انداز ہوگئے۔ مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث پاکستان میں توانائی کی بحران کے حل کے لیے حکومت کی حکمت عملی کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور پاکستان کے لیے پیٹرول کی […]
مشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کا آبنائے ہرمز میں ایرانی کشتیوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ، تہران کا مذاکرات سے انکار

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ شدید کشیدگی کی لپیٹ میں ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی دی ہے، تاہم ایران نے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب مذاکرات نہیں کرےگا۔ اس جنگ کے […]
’ایرانی قیادت اورعوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘: وزیراعظم کا مجتبیٰ خامنہ ای کو پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کوخط لکھا ہے، جس میں ان کے والد سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔ منگل کو لکھے گئے خط […]
پینٹاگون کی ایران کے حملوں میں 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایران جنگ میں اب تک تقریباً 140 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے قبل پینٹاگون 7 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کرچکا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق زخمی ہونے والے بیشتر اہلکاروں کی چوٹیں معمولی نوعیت کی تھیں اور ان […]
وزیر داخلہ سندھ، آئی جی اور میئر کراچی کا مرکزی جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار ، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو ، کراچی پولیس چیف آزاد خان اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے یوم شہادت حضرت علیؓ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے حوالے سے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ بعدازاں نمائش چورنگی پر میڈیا سے بات چیت […]
فضا علی نے رمضان میں شیطان کی جگہ سنبھال لی، ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کا ردعمل وائرل

پاکستانی مارننگ شو میزبان فضا علی اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر نبیہا علی خان کے شوہر نے فضا علی کے حوالے سے سخت بیان دیا ہے۔ رمضان کے ابتدائی دنوں میں اس معاملے نے اس […]
کراچی؛ دو مختلف حادثات میں ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3افراد جاں بحق

بلوچ کالونی پل اور کریم آباد فرنیچر مارکیٹ کے قریب ٹینکر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو بھائی سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان کے علاقے بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق و زخمی ہونے […]
آپ کے گھر کا پتا اور ذاتی معلومات آن لائن فروخت ہو رہی ہیں، تدارک کیا ہے؟

ایک مفت دستیاب ٹول موجود ہے جو آپ کی ذاتی معلومات کو گوگل سرچ کے نتائج سے ہٹانے میں مدد دیتا ہے لیکن زیادہ تر لوگ اس سے واقف نہیں ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ بے شمار کمپنیاں آپ کا نام، گھر کا پتا، فون نمبر اور دیگر ذاتی معلومات آن لائن بیچ رہی […]