15ہیلپ لائن پر جرائم سےمتعلق آنے والی کالز میں کمی آ گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اعدادوشمار جاری کردیئے۔
اعدادوشمارکے مطابق نومبر2025میں15ہیلپ لائن کو جرائم سے متعلق آنے والی فون کالز میں ریکارڈ کمی ہوئی ،15ہیلپ لائن کو نومبر 2025 میں38ہزار 727کالز موصول ہوئیں۔
2022میں 15ہیلپ لائن پر جرائم سےمتعلق 84ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں،2023میں 15ہیلپ لائن کو 95ہزار سے زائد کالز موصول آئیں،جبکہ 2024میں ہیلپ لائن 15پر 64ہزار سےزائد جرائم سےمتعلق کال موصول ہوئی تھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے میں جرائم کی شرح میں مسلسل کمی ہورہی ہے،لاہور کو محفوظ بنانے کیلئے پولیس اور سی سی ڈی کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔











