پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل ٹیم کی قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کےقونصل جنرل سے ملاقات

دبئی پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کی ٹیم نے گزشتہ دنوں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کےقونصل جنرل حسین محمد سے ملاقات کی جو کافی نتیجہ خیز رہی – ٹیم میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل UAEکے صدر نوید احمد اور سیکرٹری جنرل ندیم افضل پراچہ شامل تھے-
ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود، تعاون اور پاکستانیوں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کے لیے آنے والے اقدامات پر توجہ دی گئی۔
اس موقع پر POCG کے صدر نوید احمد اور سیکرٹری جنرل ندیم افضل پراچہ نے قونصل جنرل کو 6 دسمبر 2025 کو سیون ڈسٹرکٹ گراؤنڈ، عجمان میں UAE کے قومی دن کی تقریبات میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں