جیکی چن کی موت کی افواہیں، مداحوں کا سوشل میڈیا پر ردعمل

ہانگ کانگ کے معروف اداکار اور ایکشن اسٹار جیکی چن کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، اور کچھ پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی موت کی تصدیق ان کی بیوی اور بیٹی نے کی ہے۔

ان جھوٹی خبروں کے ساتھ جیکی چن کی اسپتال میں موجود تصویر بھی شیئر کی گئی، جس سے افواہیں مزید پھیل گئیں۔ ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ جیکی چن کی موت پرانے آن-سیٹ زخموں کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوئی۔

کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور دیگر کو خبردار کیا کہ معلومات کی تصدیق کیے بغیر شیئر نہ کریں۔ متعدد صارفین نے واضح کیا کہ جیکی چن زندہ ہیں اور ایسے گمراہ کن دعووں پر یقین نہ کیا جائے۔ تاہم، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’جیکی چن چار دن پہلے فوت ہو گئے اور کسی نے کچھ نہیں بتایا‘؟

لیکن جیکی چن کے انتقال کے یہ دعوے بالکل غلط ہیں۔ 71 سالہ اداکار صحت مند اور خیریت سے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب جیکی چن موت کی افواہوں کا شکار ہوئے ہیں۔ 2015 میں انہوں نے اس حوالے سے کہا تھا کہ ہوائی جہاز سے اترنے کے بعد اپنے انتقال کی خبر دیکھ کر حیران رہ گئے، اور واضح کیا کہ ’فکر نہ کریں، میں زندہ ہوں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں