ناگالینڈ میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی، بھارتی حکومت کی مشکلات میں اضافہ

قابض بھارت کے زیرِ تسلط ناگالینڈ میں علیحدگی کی جدوجہد دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے۔ مختلف مواقع پر عوامی ریلیاں اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جہاں علیحدہ ریاست کے قیام کا مطالبہ زور شور سے اٹھایا جا رہا ہے۔
ناگالینڈ تحریک کے سربراہ نے بھارتی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ ہمارے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں تو جو بھی ہو، ہم اپنی جگہ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے اور بھارت کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ ہماری جدوجہد جاری رہے گی‘
سربراہ کے اس تاریخی پیغام کے بعد علاقے میں ہزاروں افراد نے ان کے حق میں ریلیاں نکالیں اور علیحدہ ریاست کے لیے حمایت کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ ناگا آزادی دن کی روایت 14 اگست 1947ء سے جاری ہے اور ناگالینڈ نے بھارت کے ساتھ الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں