پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔
بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1987 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 24 ہزار 12 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بھی 21 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق امریکی ڈالر 282 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔