نیپرا کی کے الیکٹرک کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

قومی بجلی ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اور بار بار لوڈشیڈنگ پر سخت نوٹس لے لیا ہے اور کمپنی کو فوری طور پر بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔

نیپرا نے کہا ہے کہ کراچی سمیت کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں شدید گرمی اور بلند درجہ حرارت کے دوران لوڈشیڈنگ کا تسلسل شہریوں کی زندگی مشکل بنا رہا ہے، جس سے نہ صرف عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بلکہ تجارتی سرگرمیاں اور مجموعی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی کو مسلسل گراوٹ کا شکار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کے نقصانات میں اضافہ اور کم ریکوری نجکاری کے مقاصد کو نقصان پہنچا رہا ہے، جبکہ نقصانات میں کمی اور ریکوری کی بہتری کے اقدامات کمپنی کی بنیادی ذمہ داری ہیں۔
نیپرا نے خاص طور پر فیڈرز بند کرکے ریکوری حاصل کرنے کے طریقہ کار کو اخلاقی اور قانونی طور پر ناقابل قبول قرار دیا اور اس کی سخت مذمت کی ہے۔

نیپرا کی طرف سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو فوری طور پر اپنی کارکردگی بہتر بنانے، لوڈشیڈنگ میں کمی لانے اور صارفین کو مسلسل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں