عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس

عیدالاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوگا، جس میں چاند کی شہادتوں اور فلکیاتی مشاہدات کا جائزہ لیا جائے گا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی چاند کی رویت کے لیے اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر آج اجلاس منعقد کریں گی۔

یاد رہے کہ سپارکو نے گزشتہ ہفتے اپنے فلکیاتی تجزیے اور جدید مشاہداتی تکنیکوں کی بنیاد پر پیش گوئی کی تھی کہ ذی الحجہ کے نئے چاند کی پیدائش 27 مئی کو ہوگی۔ اس حساب سے ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا تیوہار 7 جون بروز جمعہ منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

چاند کی رویت کے حتمی اعلان کا انحصار آج ہونے والے مرکزی اجلاس کے فیصلے پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں