پاکستان جرنلسٹس فورم کی سینئر وائس پریذیڈنٹ محترمہ سعدیہ عباسی کے چچا خالد محمود عباسی انتقال کر گئے- (إنا لله وإنا إليه راجعون )

پاکستان جرنلسٹس فورم کی سینئر وائس پریذیڈنٹ محترمہ سعدیہ عباسی کے چچا خالد محمود عباسی کااسلام آباد انتقال ہو گیا ہے- مرحوم کی عمر پچاس سال اور وہ کینسر کے مرض میں مبتلاء تھے-انتقال شفاء ہسپتال اسلام آباد میں ہوا- انہوں نے ریٹائرمنٹ تک اسلام آباد پولیس میں خدمات سر انجام دیں- مرحوم کی نماز جنازہ ٢٦ مئی ٢٠٢٥ شام چھ بجے اسلام آباد میں ادا کر دی گئی اور انہیں اپنے عزیز و ا قا رب اور دیگر سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا- خالد محمود عباسی کے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے ارکان و عہدیداران نے سعدیہ عباسی سے اظہار تعزیت کرتے ھوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے دعائے صبر جمیل کی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں