روس نے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں کی برسات کردی، حملے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے دارالحکومت کیف سمیت مختلف شہروں میں ڈرون اور میزائل حملے کیے۔
رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے گزشتہ رات یوکرین پر 298 ڈرون اور 45 میزائل داغے گئے، جن سے کیف سمیت مختلف شہروں میں درجنوں عمارتیں کو نقصان پہنچا۔
یوکرینی وزارت دفاع کے مطابق روسی حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، ہلاکتیں دارالحکومت کیف، مغربی اور جنوبی علاقوں میں ہوئیں۔