پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور بہادری پر شبہ کرنا دشمن کی بھول ہے کیپٹن(ر) عاصم ملک ن

پاک فوج کو کمزور سمجھنا دراصل ان لوگوں کی بیمار ذہن کی عکاسی ہے جو غیر ملکی اشاروں پر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور وہ ماضی کے بڑے بحرانوں کی طرح آج بھی ہر بحران سے نمٹنے اور ان سے نکلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، یہ باتیں معروف پاکستانی شخصیت اور سمندرپار پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے ایک خصوصی بیان میں کیں، انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور بہادری پر شبہ کرنا دشمن کی بھول ہے بطور اوور سیز پاکستانی میں پاک فوج کی صلاحیتوں، بہادری اور حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ایسے حالات میں جب دنیا بڑے بڑے بحرانوں کا شکار ہے ایسے میں اپنے ملک کی سرحدوں اور اندرون و بیرون دشمنوں سے اس کی حفاظت کرنا ایک بڑے دل گردے کا کام ہے جو پاک فوج تحمل اور جذبہ حب الوطنی سے کررہی ہے، کیپٹن(ر) عاصم ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج پاکستان کی تمام اکائیوں کی عکاس ہے اور ہر پاکستانی اپنے افواج سے بے انتہا محبت کرتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں