ملاوٹ مافیا کے خلاف مہم جاری ،9 فوڈ پوائنٹس سیل 24 کوجرمانے

گجرات(صابر علی صابر)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف جاری مہم کے دوران 9 فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا ہے جبکہ 24 پر جرمانہ عائد کردیا ہے،ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عدنان اور ان کی ٹیم نے یکم جنوری سے اب تک 1330 فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی اور ان میں سے 1070 کو صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے نوٹسز جاری کئے گیں ہیں جبکہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے 9 فوڈ پوائنٹس کو سیل، 24 کے مالکان پر 2 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پنجا ب فوڈ اتھارٹی گجرات کی ٹیموں نے59 فوڈ پو ائنٹس سے کھانے پینے کی اشیاء کے نمونہ جات ٹیسٹ کے لئے لیبارٹی میں بھیجو ا دئیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہریوں کو صحت بخش اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایکشن مزید موثر اور تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں