پاکستان میں کورونا وائرس (از:افتخار احمد.جرمنی)

جرمنی(افتخار احمد )پاکستان میں کورونا وائرس کے دو کیسیز کی تصدیق کے بعد سعودی عرب نے پاکستانیوں کو جاری عمرہ ویزے منسوخ کر دئیے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی سیالکوٹ اور اسلام آباد سے جدہ اور مدینہ جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر غیر ملکی فضائی کمپنی EY 232 سے 90 زائرین کو اس وقت جہاز سے اتار دیا جب جہاز اڑنے کے لئے تیار تھا ۔ذرائع کے مطابق وزٹ ویزہ رکھنے والے پاکستانی بھی سعودی عرب نہیں جا سکیں گے صرف اقامہ رکھنے والے افراد کو پابندی سے استشنی حاصل ہو گا ۔محکمہ صحت پاکستان نے حالیہ چند روز کے دوران ایران سے واپس آنے والے 1500 زائرین اور ان کے اہل خانہ کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں جس میں ان کے نام پتے قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبرز شامل ہیں ان افراد اور ان کے اہل خانہ کے بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں