گجرات میں 7مشتبہ مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آ گئیں

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات میں 7مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کلیئر آ گئے‘ ذرائع کے مطابق گجرات میں مہلک مرض کورونا کے شبے میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں داخل 7افراد کے لئے گئے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔ جنہیں آج ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سات افراد میں سے ایک تیس سالہ شاویز منیر بھی شامل ہے جو گجرات میں پہلے متاثرہ شخص بشارت کو بطور ڈرائیور ایئر پورٹ سے لایا تھا اور متعلقہ افراد سے رابطے کی وجہ سے اسے ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں اس کے طبی معائنے کے بعد خون کے نمونے حاصل کیے گئے اور الحمد للہ اس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ضلع گجرات انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی طرف سے عوام کو خوفزدہ نہ ہونے کی تلقین کرتے ہوئے صرف زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں