کورونا وائرس کا اگلا عالمی مرکز امریکا

نیویارک(جے ایم ڈی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا اگلا عالمی مرکز امریکا بن سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیرِس فون پر ایک پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ امریکا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا میں ناول کورونا وائرس کی وبا (کووِڈ 19) کے تیز رفتار پھیلاؤ کے پیشِ نظر خدشہ ہے کہ امریکا اس وبا کا اگلا سب سے بڑا عالمی مرکز (ایپی سینٹر) بن جائے گا۔امریکا کے وبا کا نیا عالمی مرکز بننے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکا میں کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اس لیے اس کا وبا کا عالمی مرکز بننے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کا پہلا مریض 30 جنوری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے اب تک وہاں 54,881 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 782 اموات بھی شامل ہیں جبکہ صحت یاب ہوجانے والوں کی تعداد صرف 378 ہے۔

(بشکریہ:بول نیوز)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں