عوامی مسائل کو حل کرانا ہماری اولین ترجیح ہے: چودھری پرویزالٰہی

لاہور(27فروری2020) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے نومنتخب صدر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی امور کی انجام دہی کیلئے ذمہ داری ملنے پر مسلم لیگی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ضلع میں موجودہ سیاسی اور بلدیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی ترجمان ہے، عوامی مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری پارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں